قومی

PM Modi Jordan Visit: وزیراعظم نریندر مودی پہنچے اُردن، عَمان کے دوروزہ دورے پر شاندار استقبال، دوطرفہ ملاقات میں اہم معاملوں پر ہوگا تبادلۂ خیال

عَمان: وزیراعظم نریندر مودی دو روزہ سرکاری دورے پر آج اردن کے دارالحکومت عَمان پہنچ گئے۔ ہوائی اڈے پر اردن کے وزیراعظم ڈاکٹر جعفر حسن نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا، جہاں انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ ریڈ کارپٹ پیش کیا گیا۔ یہ دورہ بھارت اور اُردن کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر ہو رہا ہے، جسے دونوں ممالک کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم مودی نے ایکس پر ٹوئیٹ کرکے خبر دی کہ وہ بحفاظت عَمان پہنچ گئے ہیں۔ ایکس پر انہوں نے لکھا: ’’عَمان میں لینڈ ہوگیا ہوں۔اردن کی ہاشمی مملکت کے وزیراعظم جناب جعفر حسن نے ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کیا جس کے لیے میں شکرگزار ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ دورہ ہماری اقوام کے درمیان دو طرفہ روابط کو فروغ دے گا۔

شاہ عبداللہ دوم سے اعلیٰ سطحی مذاکرات

وزیراعظم مودی 15 سے 16 دسمبر تک اردن میں قیام کریں گے، جہاں وہ شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات کریں گے۔ ان بات چیت میں بھارت۔اردن تعلقات، دفاعی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی سلامتی کے امور زیرغور آنے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں انڈیا۔مڈل ایسٹ۔یورپ اکنامک کوریڈور (IMEC) پر بھی خاص توجہ دی جا سکتی ہے، جس کا اعلان جی-20 اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔ اس اقتصادی راہداری میں بھارت، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، اردن اور اسرائیل شامل ہیں، جس کا مقصد یورپ تک تجارت کو مزید آسان اور تیز بنانا ہے۔

اقتصادی و تجارتی تعلقات پر توجہ

بھارت اور اردن کے درمیان تجارتی روابط مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔ بھارت اپنی زرعی ضروریات کے لیے اردن سے تقریباً 40 فیصد راک فاسفیٹ اور دیگر کھادوں کا خام مال درآمد کرتا ہے۔ مالی سال 2023-24 میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم 26 ہزار کروڑ روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ بھارت اس وقت اردن کا چوتھا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، جبکہ دونوں ممالک نے باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ بھارتی کمپنیاں اردن میں اب تک ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کر چکی ہیں، جو دونوں ممالک کے مضبوط اقتصادی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

ماضی کا حوالہ اور آئندہ سفر

یہ وزیرِاعظم مودی کا سات برس بعد اردن کا دورہ ہے۔ اس سے قبل وہ 2018 میں فلسطین کے دورے کے دوران مختصر قیام کے لیے اردن آئے تھے، جہاں شاہ عبداللہ دوم نے ان کا استقبال کیا تھا۔ اردن کے بعد وزیراعظم مودی 16 دسمبر کو ایتھوپیا روانہ ہوں گے، جبکہ ان کے تین ملکی دورے کا آخری مرحلہ سلطنت عُمان ہوگا۔ یہ مکمل دورہ 15 سے 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔

دورے سے تعلقات میں نئی مضبوطی کی امید

ماہرین کے مطابق وزیراعظم مودی کا یہ دورہ بھارت اور اردن کے درمیان اقتصادی، اسٹریٹجک اور ثقافتی تعلقات کو نئی جہت دے گا۔ مشرق وسطیٰ میں اردن کی اہم جغرافیائی حیثیت کے پیش نظر یہ دورہ علاقائی استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

2 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

3 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

4 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

4 hours ago