وزیر اعظم نریندر مودی ریو ڈی جنیرو میں 17ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد منگل کی صبح برازیلیا پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پی ایم مودی نے ہوائی اڈے پر اپنے پرجوش استقبال کی اطلاع دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’برازیلیا ایئرپورٹ پر بٹالا منڈو بینڈ نے شاندار دھنیں بجائیں۔ ان کی پیش کش افریقی-برازیلی ٹککر کو فروغ دینے کی ایک عالمی کوشش ہے، خاص طور پر برازیل کے سلواڈور دا باہیا کے سامبا-ریگے کو۔‘‘
برازیل کے سرکاری دورے پر ہیں پی ایم مودی
وزیر اعظم مودی برازیل کے سرکاری دورے پر ہیں۔ وہ برازیلی صدر لولا کے ساتھ تجارت، دفاع، توانائی، خلائی، ٹیکنالوجی، زراعت، صحت سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو وسیع کرنے پر دو طرفہ بات چیت کریں گے۔
وزیر اعظم نے برکس سربراہی اجلاس سے کیا خطاب
اس سے پہلے پی ایم مودی نے 17ویں برکس چوٹی کانفرنس سے خطاب کیا۔ برکس سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم نے ماحولیات، COP 30 اور عالمی صحت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان عوام، سیارے اور ترقی کے جذبے سے متاثر ہے۔ ہندوستان نے مشن لائف، ایک پیڑ ماں کے نام، انٹرنیشنل سولر الائنس، الائنس فار ڈیزاسٹر ریسیلینٹ انفراسٹرکچر، گرین ہائیڈروجن مشن، گلوبل بایو فیول الائنس، انٹرنیشنل بگ کیٹس الائنس جیسے کئی اقدامات کیے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز ایک روزہ دورے پر بہار پہنچے۔ اس دوران…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس دور میں ملک کے سامنے آزادی حاصل کرنے…
جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے خلاف ہفتہ کو بھی بڑی تعداد میں نوجوان…
ٹیسٹ کے تیسرے دن پنت بھی اچھی فارم میں نظر آئے۔ انہوں نے 55 گیندوں…
جدید جنگ میں طویل فاصلے تک حملہ کرنے اور تیزی سے نقل و حرکت کی…
نتیش سیتو کی تعمیر اور اس کے نام پر جاری تنازع پر پرشانت کشور نے…