قومی

PM Modi, Amit Shah pay tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: ملک کو ایک لڑی میں پرو دیا، سردار پٹیل کی برسی پر وزیر اعظم مودی، امت شاہ اور دیگر لیڈروں نے پیش کی خراج عقیدت

نئی دہلی: قومی یکجہتی کی علامت اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کی پیر (15 دسمبر) کو برسی منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ملک کی کئی ممتاز سیاسی شخصیات نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا اور ملک کے اتحاد و سالمیت میں ان کے بے مثال کردار کو یاد کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا،“ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی 75ویں  برسی  پر میرا سادر نمن۔ انہوں نے ملک کو ایک لڑی میں پرونے کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔ ایک مضبوط اور متحد بھارت کی تعمیر میں ان کا بے مثال کردار احسان مند قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔”

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے بھی سردار پٹیل کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر لکھا کہ قومی یکجہتی کے علمبردار اور مضبوط بھارت کے معمار سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی پر وہ خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے شمار مشکلات کے باوجود سردار پٹیل نے آزاد بھارت کو متحد کر کے ایک مضبوط اور مستحکم قوم کی بنیاد رکھی۔امت شاہ نے مزید کہا کہ ملک کے پہلے وزیر داخلہ کی حیثیت سے سردار پٹیل نے مادروطن کی سلامتی، داخلی استحکام اور امن کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا۔ تعاوناتی تحریک کو فروغ دے کر خواتین اور کسانوں
کو خود انحصاری کی راہ پر گامزن کیا اور آتم نربھر بھارت کی مضبوط بنیاد رکھی۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی سردار پٹیل کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آزاد بھارت کے پہلے نائب وزیرِ اعظم اور وزیر داخلہ کے طور پر انہوں نے اپنی غیر معمولی قیادت اور مضبوط عزم کے ذریعے قومی سالمیت کو یقینی بنایا۔ ان کی دور اندیشی کے نتیجے میں 550 سے زائد ریاستوں کا بھارت میں تاریخی انضمام ممکن ہوا، جس نے ایک منظم اور طاقتور بھارت کی بنیاد رکھی۔

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک بھارت کی یکجہتی اور سالمیت کے معمار، بھارت رتن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی برسی پر وہ انہیں عقیدت بھرا خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی داخلی سلامتی، دیسی تحریک اور کسانوں کے خود انحصار کے لیے سردار پٹیل کی خدمات آج بھی سب کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
سردار ولبھ بھائی پٹیل کی برسی پر ملک بھر میں انہیں یاد کرتے ہوئے قومی اتحاد، نظم و ضبط اور فرض شناسی کے ان کے پیغام کو دہرایا جا رہا ہے، جو آج بھی بھارت کو مضبوط اور متحد رکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Aligarh Muslim University: آٹھ سال بعد اے ایم یو طلبہ یونین انتخابات، وعدوں پر عمل اور یونیورسٹی کے مستقبل کا سوال

طلبہ یونین محض ایک انتخابی ادارہ نہیں، بلکہ طلبہ کی آواز، ان کی قیادت، سیاسی…

1 minute ago

Mamata Accuses Delhi Police of Abduction: ممتا بنرجی کا دہلی پولیس پر ’اغوا‘ کرنے کا الزام، تھانے میں دھرنے پر بیٹھیں

ٹی ایم سی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ممتا بنرجی کو دہلی پولیس…

19 minutes ago

PM Modi’s Visit to Chennai: وزیر اعظم نریندر مودی کا چنئی دورہ، 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا دیں گے تحفہ

وزیر اعظم چنئی میٹرو ریل منصوبے کے دوسرے مرحلے میں پوناملّی-وڈاپالنی سیکشن کا افتتاح کریں…

33 minutes ago