قومی

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس: لوک سبھا اور راجیہ سبھا دوپہر 12 بجے تک ملتوی

نئی دہلی:پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران پیر کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ اجلاس کے آغاز میں سیاسی ہنگامے کے بیچ مرکزی وزیرِ پارلیمانی امور کرن رجیجو نے کانگریس قیادت سے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو مبینہ دھمکی کے معاملے پر سخت موقف اختیار کیا۔

کرن رجیجو نے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو قومی دارالحکومت میں منعقد کانگریس کی ریلی کے دوران پارٹی کے کچھ کارکنان نے وزیرِ اعظم مودی  کو دھمکی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر ریلی میں وزیرِ اعظم کی قبر کھودنے جیسے نعرے لگائے گئے، جو بھارتی جمہوریت میں نہایت افسوسناک اور شرمناک واقعہ ہے۔

رجیجو نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے حوالے سے کہا کہ کانگریس صدر اور قائدِ حزب اختلاف کو اس معاملے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کھڑے ہو کر معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن اس طرح کی زبان اور سوچ ناقابلِ قبول ہے۔

مرکزی وزیر نے واضح کیا کہ کانگریس اور بی جے پی کے کارکن اور لیڈر سیاسی حریف ہو سکتے ہیں، دشمن نہیں۔ ان کے مطابق مختلف نظریات کے باوجود تمام سیاسی جماعتیں ایک ترقی یافتہ بھارت کے لیے کام کرنے کی بات کرتی ہیں، جیسا کہ وزیرِ اعظم مودی کا خواب ہے۔

کرن رجیجو نے مزید کہا کہ سیاسی لیڈر ایک دوسرے پر تنقید ضرور کرتے ہیں، لیکن کبھی ایک دوسرے کی جان لینے کی بات نہیں کرتے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کس قسم کی ذہنیت ہے جہاں سیاسی حریفوں کو کھلے عام قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

اس بیان کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ماحول مزید کشیدہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں کارروائی کو کچھ وقت کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔

بھارت ایکسپریس اردو
Abu Danish Rehman

Recent Posts

US proposes fresh tariffs on India: امریکہ نے بھارت، چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی پیش کی تجویز

ٹرمپ انتظامیہ نے صنعتی پیداوار میں ضرورت سے زیادہ گنجائش کو امریکی تجارت کیلئے نقصان…

2 hours ago

MEA on Sheikh Hasina’s Extradition: شیخ حسینہ کی رضاکارانہ واپسی اور حوالگی کی درخواست دو الگ معاملات ہیں: وزارت خارجہ

شیخ حسینہ فی الحال ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے…

2 hours ago

Building Collapses in Karachi: کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت منہدم، ایک شخص ہلاک، 10 زخمی، کئی افراد ملبے میں دبے

رپورٹوں کے مطابق، پاکستان میں عمارتوں یا ان کی چھتوں کا منہدم ہونا ایک عام…

3 hours ago

Nayi Chetna 5.0: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز: شیوراج سنگھ چوہان

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کے روز ’نئی چیتنا 5.0‘ مہم کا آغاز…

3 hours ago