وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گرو پورنیما پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ گرو پورنیما کا تہوار روحانی اور تعلیمی گروؤں کے تئیں احترام کے اظہار کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم مود نے عقیدت مندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ ’’ملک کے تمام باشندوں کو گرو پورنیما کی ڈھیروں مبارکباد۔‘‘
امت شاہ نے بھی دی گرو پورنیما کی مبارکبادی
پی ایم مودی کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اس پرمسرت دن پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور ہندوستانی ثقافت میں استاد اور شاگرد کے رشتے کی اہمیت کی وضاحت کی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لکھا کہ ’’گرو پورنیما کے پرمسرت موقع پر میں تمام گروؤں کو سلام پیش کرتا ہوں۔‘‘
انھوں نے مزید لکھا کہ ’’ہندوستانی ثقافت میں استاد اور شاگرد کا رشتہ نہ صرف تعلیم کا ایک ذریعہ ہے بلکہ زندگی بھر کی رہنمائی کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ ہماری تاریخ میں گروؤں نے ہمیشہ اخلاقی اقدار، علم، طرز عمل، ثقافت اور مادرِ وطن کے تئیں وفاداری کا جذبہ پیدا کرنے کا کام کیا ہے۔ اس موقع پر قوم کی تعمیر میں کردار ادا کرنے والے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش ہے۔‘‘
یوگی آدتیہ ناتھ نے ’’گرو‘‘ کی اہمیت کو کیا اجاگر
دریں اثنا اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی مبارکباد پیش کی اور اس دن کی روحانی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے لکھا کہ ’’صرف گرو کی مہربانی سے ہی شاگرد جہالت سے خود شناسی اور تاریکی سے روشنی کی طرف بڑھتا ہے۔ گرو پورنیما کے پرمسرت موقع پر میں ان عظیم گروؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جنھوں نے شاگردوں کی شخصیت کو تہذیب، خدمت اور سچائی کے جذبے سے ڈھالا اور انھیں زندگی کے اعلیٰ نظریات سے جوڑ دیا۔‘‘
واضح رہے کہ ہندو، سکھ، بدھ مت اور جین برادریوں کی طرف سے منائی جانے والی گرو پورنیما کو ویاس پورنیما کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جو مہابھارت کے مصنف بابا وید ویاس کی یوم پیدائش کے موقع پر منائی جاتی ہے۔ یہ دن ملک بھر میں روحانی سرگرمیوں جیسے گرو پوجا، دعاؤں اور تعلیمات کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…
راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…
پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…
بھارت میں اکتوبر سے ملک کی پہلی کاربن مارکیٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس…
سی بی ایس ای کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 2 اگست 2026 کو ملک…
یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں ٹویوٹا پک اَپ ٹرکوں کی اچانک بڑھتی ہوئی تعداد…