PM Modi On Muslim Women: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تین طلاق پر پابندی لگانے کے ان کی حکومت کے فیصلے سے مسلم خواتین میں تحفظ کے احساس میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بی جے پی لیڈران سے کہا ہے کہ وہ رکشا بندھن کے آئندہ تہوار کے دوران زیادہ سے زیادہ مسلم خواتین تک پہنچیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ایم مودی نے یہ ریمارکس پیر (31 جولائی) کی رات مغربی بنگال، اوڈیشہ اور جھارکھنڈ کے بی جے پی کی زیرقیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ میں کہے، جس میں انہوں نے بی جے پی کے دیگر سینئر لیڈران نے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران مرکزی حکومت کے مختلف ترقیاتی اقدامات کا خاکہ بھی پیش کیا گیا۔
سماج کے ہر طبقے سے جڑنے کی ضرورت
میٹنگ میں موجود کچھ ممبران پارلیمنٹ نے کہا کہ پی ایم مودی نے سماج کے ہر طبقے کے ساتھ جڑنے کی ضرورت پر زور دیا اور پھر مسلم سماج میں تین طلاق پر پابندی لگانے کے اپنی حکومت کے فیصلے کا حوالہ دیا۔ میٹنگ میں موجود کچھ ممبران پارلیمنٹ نے کہا کہ وزیر اعظم نے انہیں اقلیتی طبقوں کی خواتین تک پہنچنے کے لیے رکھشا بندھن کے دوران پروگرام منعقد کرنے کو کہا۔ رکشا بندھن کا تہوار اس سال 30 اگست کو منایا جائے گا۔ حکومت نے تین طلاق کو جرم قرار دیا ہے۔ مسلم خواتین (شادی کے حقوق کے تحفظ) بل کو 2019 میں پارلیمنٹ نے منظور کیا تھا، جس میں فوری تین طلاق کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔ اس جرم میں شوہر کو جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔
’من کی بات‘ پروگرام میں مسلم خواتین کا ذکر
پی ایم مودی اکثر مسلم خواتین کے لیے اپنی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کو اجاگر کرتے رہے ہیں۔ اپنے حالیہ ‘من کی بات’ خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ اس سال 4000 سے زیادہ مسلم خواتین کا ‘محرم’ کے بغیر حج کرنا ‘بڑی تبدیلی’ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں ان کی حکومت کی طرف سے حج پالیسی میں کی گئی تبدیلیوں سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سالانہ حج پر جانے کا موقع مل رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ سنبھل کے چندوسی کی…
بارہمولہ کے رکن اسمبلی رشید انجینئر نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ایک بار پھر عبوری…
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال، سی ایم آتشی اور کابینہ اور وزیر سوربھ…
شاہی مسجد کے سروے سے متعلق اتوار کو سنبھل میں فساد ہوا۔ اس تشدد میں…
مرکزی وزیر للن سنگھ نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری جے ڈی یو کو ووٹ…
سپریم کورٹ نے پیر (25 نومبر 2024) کو تاریخی فیصلہ دیا۔ عدالت نے 1976 میں…