آن لائن فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم زوماٹو نے صارفین سے جذباتی اپیل کی ہے کہ وہ دوپہر کے وقت آرڈر نہ کریں۔ کمپنی نے یہ اپیل اپنے ڈیلیوری پارٹنرز کی صحت کو ملک میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے بچانے کے لیے کی ہے۔ زوماٹو نے ہفتے کے روز کہا کہ اگر یہ بہت اہم نہیں ہے تو دوپہر میں کھانے کا آرڈر نہ دیں۔ اس وقت ملک میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ گرمی سے کئی لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں اور کئی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ قومی راجدھانی دہلی میں درجہ حرارت 50 ڈگری کو پار کر گیا تھا۔
زوماٹو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ براہ کرم دوپہر میں آرڈر نہ کریں۔ جب دوپہر کو آرڈر آتا ہے، ڈیلیوری پارٹنر کو آرڈر کی فراہمی کے لیے شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سال گرمی نے کئی ریاستوں میں ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو ہیٹ اسٹروک کا سامنا ہے۔ بہار، راجستھان، یوپی، جھارکھنڈ اور دہلی میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے کئی لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
پی ایم مودی نے ہیٹ ویو اور مانسون کی تیاریوں پر میٹنگ کی
اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے ہیٹ ویو کی سنگین صورتحال اور آئندہ مانسون کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ میٹنگ بھی کی تھی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ راجستھان، گجرات اور مدھیہ پردیش کے کئی علاقوں میں گرمی کی لہر جاری رہے گی۔ پی ایم مودی نے گرمی کی وجہ سے ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے مناسب تیاری کرنے کا حکم دیا۔حال ہی میں زوماٹو کے بانی دیپندر گوئل نے موسم کی معلومات فراہم کرنے والی ایک سروس شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس سے ہم مقامی موسم کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اس سروس کو زوماٹو کے لیے بہت اہم قرار دیا تھا۔ دیپندر گوئل نے کہا تھا کہ ہمارے ڈیلیوری پارٹنرز کو ہر سیزن میں کام کرنا پڑتا ہے۔ یہ سروس ان کے لیے بہت آسان ہو گی۔ اس سے وہ درجہ حرارت، نمی، ہوا کی رفتار اور بارش کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیزکوتیسرے ٹی-20 میں 80 رنوں سے ہراتے ہوئے سیریزمیں کلین سوئپ…
ہندوستانی وزارت خارجہ یے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے مشیر…
یووا چیتنا کے قومی کنوینر روہت کمار سنگھ نے کہا کہ بنگال کو بچانے کے…
کانگریس کی شکایت میں بی جے پی اراکین پارلیمنٹ پرملیکا ارجن کھڑگے کو دھکا دینے…
ڈی سی پی نے کہا کہ نوح سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ہدایت پر سائبر ٹھگوں…
ون نیشن، ون الیکشن کو راجیہ سبھا میں صوتی ووٹ سے منظوری مل گئی ہے۔…