اسپورٹس

ICC Men’s T20 World Cup: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکہ کا فاتحانہ آغاز،ایرون جونز کی طوفانی اننگز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں میزبان امریکہ نے کینیڈا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ڈلس میں ہونے والے میچ میں امریکہ کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نونیت دہلی وال اور نکولس کرٹن کی نصف سنچریوں کی مدد سے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز اسکور کر سکی۔دہلی وال 61 اور کرٹن 51 رنز بناکر کینیڈین ٹیم کے سب سے کامیاب بلے باز رہے۔امریکہ کے کوری اینڈرسن، علی خان اور ہرمیت سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں امریکی ٹیم نے 18ویں اوور میں ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اننگز کی دوسری ہی گیند پر اسٹیون ٹیلر اور ساتویں اوور میں کپتان مونانک پٹیل کے آؤٹ ہو جانے کے باوجود امریکی بلے بازوں نے جارحانہ انداز جاری رکھا۔

امریکی بلے باز ایرون جونز کی 40 گیندوں پر ناقابل شکست 94 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت امریکہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں کینیڈا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔نیو یارک میں پیدا لیکن بارباڈوس میں پرورش پانے والے جونز نے اینڈریز گوس کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 131 رنز کی شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے دس چھکے لگا کر میچ کی رفتار کو مکمل طور پر بدل دیا۔جنوبی افریقہ کے سابق انڈر 19 بلے باز گوس نے 46 گیندوں پر 65 رنز بنائے۔انہوں نے ایرون جونز کے ساتھ مل کر ایک ایسی شراکت قائم کی جس کی بدولت امریکی ٹیم ساتویں اوور میں دو وکٹوں کا نقصان اٹھانے کے بعد 16 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز تک پہنچ گئی۔

اس سے قبل امریکی کرکٹ ٹیم کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پہلے کینیڈا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کینیڈا کی جانب سے آرون جانسن اور نونیت دھالیوال نے ٹیم کو 43 رنز کا آغاز فراہم کیا، دونوں بالترتیب 23 اور 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پرگٹ سنگھ 5، شریئس مووا 32، دلپریت باجوہ 11 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، جب کہ نکولس کرٹن نے 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔امریکا کی جانب سے علی خان، ہرمیت سنگھ اور کورے اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

وہیں میزبان ٹیم کی جانب سے اسٹیون ٹیلر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور کپتان مونانک پٹیل 16 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے، تاہم اینڈریو گوس اور آرون جونز نے 131 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔اینڈیو گوس نے 65 رنز بنائے، جب کہ آرون جونز نے 40 گیندوں پر 96 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں 10 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، جونز شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔کینیڈا کی جانب سے کلیم ثنا اور نکھل دتا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا دوسرا میچ آج 2 جون کو ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیوگنی کی ٹیموں کے درمیان گیانا میں کھیلا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

1 hour ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

2 hours ago

We have to get the Senate: سینیٹ پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ٹرمپ نے جھونکی پوری طاقت، بولے ’ہمیں ہر حال میں جیتنا ہوگا‘

کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…

3 hours ago

Cyclone Murasu: سائیکلون ’موراسو‘ مچائے گا تباہی، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ، ماہی گیروں کو الرٹ

سمندری طوفان موراسو کے پیش نظر چنئی کے تمام اسکولوں میں پیر کے روز تعطیل…

4 hours ago