قومی

BJP delegation meets Election Commission: بی جے پی کو ابھی بھی لگ رہا ہے ڈر، آناً فاناًسینئر وزارء کے وفد نے الیکشن کمیشن سے کی ملاقات ،جانئے کیا ہے پورا معاملہ

اتوار کو I.N.D.I.A بلاک کے وفد کی الیکشن کمیشن کے فل بنچ سے ملاقات کے چند گھنٹے بعد، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا وفد بھی پولنگ باڈی کے دفتر پہنچا۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی قیادت میں وفد بشمول مرکزی وزیر پیوش گوئل، سنجے میوکھ اور اوم پاٹھک نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے بعد، پیوش گوئل نے میڈیا سے خطاب کیا اور الزام لگایا کہ انہیں الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنا پڑا، کیونکہ کانگریس اور I.N.D.I.A بلاک کی طرف سے بھارت کے مضبوط انتخابی عمل کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی بار بار کوششیں کی جا رہی ہیں۔

پیوش گوئل نے کہا، “ہمیں آج ECI سے  ملنا پڑا، چونکہ انڈین نیشنل کانگریس کی قیادت میں سیاسی پارٹیوں کے ایک حصے اور ان کے اتحاد کے شراکت داروں اور کچھ متحرک سول سوسائٹی گروپس اور این جی اوز کی بار بار کوششوں کی روشنی میں جو اپنی سطح پر پوری کوشش کر رہے ہیں کہ وہ  ہندوستان کے انتخابی عمل کی سالمیت کو نقصان پہنچائیں۔ بھارت کے مضبوط انتخابی عمل کے خلاف ان کی کوششیں ہمارے جمہوری اداروں پر براہ راست حملہ ہے۔گوئل نے الزام لگایا کہ کچھ سیاسی جماعتیں، جن کی قیادت انڈین نیشنل کانگریس اور اس کے اتحادی شراکت داروں کے ساتھ، کچھ سول سوسائٹی گروپس اور این جی اوز، انتخابی عمل کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

گوئل نے کہا کہ ملاقات کے دوران وفد نے چار اہم درخواستوں کا خاکہ پیش کیا جن کا مقصد انتخابی عمل کی سالمیت کو یقینی بنانا تھا۔ گوئل نے کہا کہ، انہوں نے گنتی کے عمل میں شامل تمام عہدیداروں کو مقررہ طریقہ کار سے پوری طرح واقف ہونے اور الیکشن کمیشن کے تمام پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چار نکات یا مطالبے ان کے سامنے  پیش کئے ہیں ۔ ایک یہ کہ ہم نے  کمیشن سے درخواست کی ہے کہ گنتی کے عمل میں مصروف ہر اہلکار کو مقررہ عمل کی سب سے چھوٹی تفصیلات سے بھی پوری طرح آگاہی حاصل ہو اور  الیکشن کمیشن کے تمام پروٹوکولز کے ساتھ پوری تندہی سے مشغول رہیں۔دوسری اپیل یہ کی ہے کہ  گنتی  اور نتائج کا اعلان کے دوران انتخابی عمل کی حفاظت کو یقینی بنائیں، تیسرا مطالبہ یہ تھا کہ  انتخابی عمل کو نقصان پہنچانے کی منظم کوششوں کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

10 hours ago