PM Modi Meditation In Vivekananda Rock Memorial: وزیر اعظم نریندر مودی 30 مئی سے 1 جون تک کنیا کماری میں وویکانند میموریل راک میں دھیان کر رہے ہیں۔ جمعرات کی شام شروع ہونے والا پی ایم مودی کا دھیان ہفتہ (1 جون) کی شام تک جاری رہے گا۔ اس دوران پی ایم مودی کے دھیان منڈپم کی کچھ تصویریں منظر عام پر آئی ہیں۔ جس میں پی ایم مودی نے زعفرانی کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور ان کے ہاتھ میں رودراکش کی مالا ہے اور ساتھ ہی ماتھے پر تلک ہے۔
کشتی کے ذریعے پہنچے راک میموریل
آپ کو بتا دیں کہ وزیر اعظم مودی ہیلی کاپٹر سے ترواننت پورم پہنچے اور بھگوتی اماں مندر میں پوجا کی اور کشتی سروس کے ذریعے راک میموریل پہنچے، یہاں پہنچ کر انہوں نے دھیان شروع کیا۔ پی ایم مودی کا دھیان یکم جون تک جاری رہے گا۔
مندر میں کی پوجا
دھیان میں بیٹھنے سے پہلے پی ایم مودی نے مندر میں پوجا کی اور گربھ گرہ کا چکر لگایا۔ پجاریوں نے ایک خصوصی آرتی کی اور انہیں مندر کا پرساد دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یکم جون کو مندر سے روانگی سے قبل پی ایم مودی تمل شاعر تھروولوور کے مجسمے کو دیکھنے کے لیے یادگار پر بھی جا سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…