قومی

Petrol Diesel Rate: خام تیل کی قیمتوں میں کمی، پٹنہ سے گروگرام تک پٹرول -ڈیزل ہوا سستا

Petrol Diesel Rate: اسرائیل حماس جنگ کی وجہ سے پوری دنیا میں بے یقینی کی فضاء پیدا ہو گئی ہے۔ ادھر بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے آخری کاروباری روز خام تیل کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ WTI کروڈ آئل اور برینٹ کروڈ آئل دونوں سرخ رنگ میں ٹریڈ کر رہے ہیں۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل آج 0.69 فیصد کمی کے ساتھ 88.75 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ساتھ ہی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 0.24 فیصد کی کمی دیکھی جا رہی ہے اور یہ 92.16 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

چار بڑے شہروں میں ایندھن کی کیا ہیں قیمتیں؟

چار بڑے شہروں کے بارے میں بات کی جائے تو نئی دہلی، ممبئی اور کولکاتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ چنئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی آئی ہے۔ یہاں پٹرول 11 پیسے اور ڈیزل 9 پیسے مہنگا ہو گیا ہے اور 102.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.33 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ نئی دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر اور کولکاتہ میں پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں

آگرہ – پٹرول 27 پیسے مہنگا ہو کر 96.63 روپے، ڈیزل 27 پیسے مہنگا ہو گیا ہے اور 89.80 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔

پریاگ راج- پٹرول 66 پیسے مہنگا ہو کر 97.32 روپے، ڈیزل 65 پیسے مہنگا ہو کر 90.51 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔

گورکھپور– پٹرول 6 پیسے مہنگا ہو کر 96.87 روپے، ڈیزل 5 پیسے مہنگا ہو کر 90.04 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔

نوئیڈا – پٹرول 17 پیسے سستا ہو کر 96.59 روپے، ڈیزل 17 پیسے سستا ہو کر 89.76 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔

گروگرام– پٹرول 19 پیسے سستا ہو کر 96.99 روپے، ڈیزل 19 پیسے سستا ہو کر 89.86 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔

پٹنہ– پٹرول 5 پیسے سستا ہو کر 107.54 روپے، ڈیزل 4 پیسے سستا ہو کر 94.32 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔

اس طرح چیک کریں اپنے شہر کے تازہ ترین ریٹ

صارفین کی سہولت کے لیے سرکاری تیل کمپنیاں روزانہ صرف ایس ایم ایس کے ذریعے پیٹرول اور ڈیزل کے تازہ ترین ریٹ چیک کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔ اگر آپ بی پی سی ایل کے صارف ہیں، تو نئے ریٹ جاننے کے لیے، RSP <ڈیلر کوڈ> لکھیں اور اسے 9224992249 نمبر پر بھیجیں۔ HPCL صارفین قیمت جاننے کے لیے، HPPRICE <ڈیلر کوڈ> لکھیں اور اسے 9222201122 پر بھیجیں۔ انڈین آئل کے صارفین کو قیمت جاننے کے لیے RSP <ڈیلر کوڈ> لکھ کر 9224992249 نمبر پر بھیجنا چاہیے۔ اس کے بعد آپ کو چند منٹوں میں ریٹ کی تازہ ترین معلومات مل جائیں گی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

5 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

5 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

5 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

6 hours ago