Petrol-Diesel Price Update: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہ راست عوام کی جیبوں پر اثر پڑتا ہے۔ ملک کی سرکاری تیل کمپنیاں ہر روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمت جاری کرتی ہیں۔ کبھی تبدیلی آتی ہے اور کبھی استحکام رہتی ہیں ۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ لیکن چنئی میں قیمت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہے۔یہاں پٹرول 10 پیسے مہنگا ہو گیا ہے اور اب 102.73 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہورہاہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیزل کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ چنئی میں ڈیزل 94.33 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔
چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں
دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
کولکتہ میں پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
چنئی میں پٹرول 102.73 روپے اور ڈیزل 94.33 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
ان شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کیا ہے؟
اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 15-15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ یہاں پٹرول 96.62 روپے اور ڈیزل 89.81 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ گورکھپور کی بات کریں تو یہاں پٹرول 28 پیسے سستا ہوکر 96.46 روپے اور ڈیزل 27 پیسے سستا ہوکر 89.65 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ پنجاب کے امرتشہر میں پٹرول 32 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ اس وقت یہاں پٹرول 98.42 روپے اور ڈیزل 88.74 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔
ہندوستان میں تیل کی قیمت ریاستی سطح پر بھی مختلف ہوتی ہے
ہندوستان میں تیل کی قیمت ریاستی سطح پر بھی مختلف ہوتی ہے، کیونکہ مرکز کے علاوہ ریاستی سطح پر بھی ٹیکس مختلف ہوتا ہے۔ آپ اپنے شہر میں روزانہ ایک SMS کے ذریعے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بھی جان سکتے ہیں۔ اس کے لیے انڈین آئل (IOCL) کے صارفین کو RSP کوڈ پیک نمبر 9224992249 پر بھیجنا ہوگا۔ جبکہ، ایچ پی سی ایل کے صارفین HPprice <ڈیلر کوڈ> کو 9222201122 پر بھیج سکتے ہیں اور بی پی سی ایل کے صارفین پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لیے RSP <ڈیلر کوڈ> 9223112222 پر بھیج سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…