بھارت ایکسپریس۔
Parliament Monsoon Session 2023: لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری کی معطلی کا معاملہ راجیہ سبھا میں بھی اٹھایا گیا۔ راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے جمعہ (11 اگست 2023) کو کہا کہ آپ نے ہمارے لیڈر کو نیرو مودی کا نام بولنے پر معطل کیا، اب ااپ ہی بتائیں کے اتنی معمولی اور چھوٹی بات پر کون معطل کرتا ہے؟
راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ایوان میں بحث کے دوران اگر کوئی رکن پارلیمنٹ غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرتا ہے تو اسے وہاں روکا جانا چاہئے۔ ان کے الفاظ پر اعتراض بھی کیا جا سکتا ہے لیکن آپ نے ہمارے لیڈر کو لوک سبھا میں معطل کر دیا ہے۔ نیرو کا مطلب ہے خاموش،امن لیکن آپ نے اسے اتنی چھوٹی بات پر معطل کر دیا۔
کانگریس رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن کی معطلی کو لے کر کانگریس اور اپوزیشن اتحاد’انڈیا’ اور این ڈی اے کے درمیان سیاسی رسہ کشی جاری ہے، کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹی اسے نامناسب قراردے رہی ہے تو وہیں اس معاملہ پر بی جے پی کے رہنما یہ کہ رہے ہیں لوک سبھا کے صدر کو یہ اختیار ہے کہ نامناسب الفاظ کے اسعتمال پر کسی بھی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کو معطل کرسکتے ہیں ۔ وہیں اس معاملہ پر ایوان سے معطل کئے گئے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ہم نے کسی پر ذاتی حملہ نہیں کیا ہے،ہم نے کسی کی توہین نہیں کی ہے،ہم نے منی پور کا معاملہ ایوان میں اٹھایا تھا ۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…