بین الاقوامی

Imran Khan In Attock Jail: بشریٰ بی بی نے پاکستان کی اٹک جیل میں شوہر عمران خان سے کی ملاقات، پی ٹی آئی سربراہ کی حالت بتائی

Pakistan Imran Khan In Attock Jail: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعرات (10 اگست) کو پاکستان میں بدعنوانی کے ایک مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد پہلی بار انتہائی سکیورٹی والی اٹک جیل میں اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کی۔ یہ معلومات ان کے وکیل نے دی۔ پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق وکیل نعیم حیدر پنجوٹھا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان آمنے سامنے ملاقات تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔

عمران خان کے وکیل نے معلومات دیں

وکیل نعیم حیدر پنجوٹھا نے کہا کہ ’عمران کی بشریٰ بی بی سے ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ خان صاحب بالکل ٹھیک ہیں، لیکن انہیں سی کلاس میں رکھا گیا ہے۔ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود لیگل ٹیم کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔ ہم اس معاملے کو ہائی کورٹ میں اٹھائیں گے۔ عمران کی تیسری بیوی بشریٰ پر بھی بد عنوانی کے الزامات ہیں۔

 

بشریٰ بی بی لاہور روانہ ہوگئیں

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر سے ملاقات کے لیے ایڈووکیٹ نعیم پنجوٹھا، شیر افضل مروت اور علی اعجاز بٹر کے ہمراہ پہنچی تھیں۔ تاہم جیل حکام نے وکلا کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔ جیل اہلکار کے مطابق عمران خان کے وکلا کو عدالتی حکم کے بغیر پی ٹی آئی سربراہ سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔ بشریٰ بی بی عمران خان سے ملاقات کے بعد لاہور روانہ ہوگئیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

IND vs ENG: بھارت کے اسٹار کھلاڑی کو ملی وارننگ، انگلینڈ کے خلاف ایسانہیں کیا تو ٹیم انڈیا سے کردیا گیا جائے گا ڈراپ

آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…

51 seconds ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

27 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

53 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

2 hours ago