قومی

Parliament adjourned: ایس آئی آر پر اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان پارلیمنٹ کارروائی جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی

جمعرات کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں یعنی لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی حزبِ اختلاف کے احتجاج کے باعث دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ اب اجلاس جمعہ کو صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ لوک سبھا میں اس وقت ہنگامہ ہوا جب ’’گوا میں درج فہرست قبائل کی نشستوں کے ازسرِ نو تعین‘‘ سے متعلق بل پر بحث ہو رہی تھی۔ اسپیکر کے عدم موجودگی میں کرشنا پرساد تنیٹی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، جنھوں نے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی۔

صبح کے وقت لوک سبھا کا اجلاس 11 بجے شروع ہوا لیکن احتجاج کے باعث اسپیکر اوم برلا نے اسے دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا۔ اسپیکر نے ارکان سے اپیل کی کہ وہ ایوان کی کارروائی میں خلل نہ ڈالیں اور نعرے بازی و بینرز کے استعمال پر تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ ایسا رویہ کسی پارٹی کی ’’روایت‘‘ کے مطابق نہیں۔ بعد ازاں احتجاج جاری رہنے کے سبب کارروائی کو جمعہ کی صبح گیارہ بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

راجیہ سبھا میں ایس آئی آر پر جاری رہا ہنگامہ

اسی طرح راجیہ سبھا میں ’’سمندری راستے سے مال برداری سے متعلق بل‘‘ پر بحث جاری تھی، جب چیئرمین بھوبنیشور کلیتا نے حزبِ اختلاف کے نعروں اور احتجاج کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا۔ اپوزیشن بہار میں ووٹر لسٹ پر خصوصی نظرِثانی (SIR) کے خلاف احتجاج کر رہی تھی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے کہا کہ ایوان کی کارروائی تبھی آگے بڑھے گی جب حکومت بہار میں ووٹر لسٹ پر نظرِثانی کے معاملے پر جواب دے گی۔ انھوں نے کہا کہ حزبِ اختلاف صرف یہ جاننا چاہتی ہے کہ آیا اس موضوع پر بحث ہوگی یا نہیں۔ گوگوئی کے مطابق، عوام اس مسئلے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا مؤقف سننا چاہتی ہے تاکہ دونوں فریق اپنی رائے عوام کے سامنے رکھ سکیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

8 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

9 hours ago