قومی

Delhi Assembly Election 2025: دہلی میں عام آدمی پارٹی کو صرف کانگریس ہرا سکتی ہے… رکن پارلیمنٹ پپویادو نے بی جے پی سے متعلق کہی یہ بڑی بات

Delhi Assembly Election 2025: لوک سبھا رکن پارلیمنٹ پپویادو دہلی الیکشن میں کانگریس کے لئے انتخابی تشہیر کرنے کے لئے میدان میں اترگئے ہیں۔ وہ آج (25 جنوری) کالکا جی میں عوامی جلسہ کریں گے۔ اس درمیان پپویادونے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی کوصرف کانگریس ہی شکست دے سکتی ہے اوربی جے پی میں مادہ نہیں ہے۔

پپویادو نے ایکس پر لکھا، ”دہلی میں عام آدمی پارٹی کو پٹخنی کانگریس ہی دے سکتی ہے، بی جے پی بہت بے کار جاہل پارٹی ہے، اس میں مادہ نہیں۔ کانگریس آئندہ ایک ہفتے میں دہلی الیکشن کی فضا بدل دے گی۔ غریب، دلت، اقلیتی طبقہ کے سبھی سماج اور متوسط طبقہ تیزی سے کانگریس کی طرف مخاطب ہو رہا ہے، مینڈیٹ لوٹ رہا ہے۔”

پپویادو الکا لانبا اوراریبہ خان کے لئے مانگیں گے ووٹ

کالکا جی سے کانگریس امیدوارالکا لانبا نے اس درمیان جانکاری دی کہ پورنیہ سے رکن پارلیمنٹ پپویادو کالکاجی اسمبلی حلقہ میں اپنی بات رکھیں گے۔ کالکا جی میں الکا لانبا کا مقابلہ وزیراعلیٰ آتشی اور بی جے پی کے امیدوار رمیش بدھوڑی سے ہے۔ اس علاوہ پپویادو اوکھلا سے کانگریس امیدوار اریبہ خان کے لئے بھی تشہیری مہم چلائیں گے۔ وہ شاہین باغ علاقے میں اریبہ خان کے لئے انتخابی ریلی کو خطاب کریں گے اورانہیں جتانے کی اپیل کریں گے۔

 

دیویندریادواورہارون یوسف کے لئے تشہیرکرچکے ہیں پپویادو

واضح رہے کہ پپویادونے 21 جنوری کوبادلی میں کانگریس امیدواردیویندریادوکی حمایت میں تشہیرکی تھی۔ اس دوران انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ بادلی میں تبدیلی کی لہرہے۔ اس کے علاوہ بلیماران اسمبلی حلقہ کے نبی کریم علاقے میں میں ہارون یوسف کی حمایت میں انتخابی جلسہ کیا اورانہیں جتانے کی اپیل کی۔

پپو یادوسوشل میڈیا پرکافی سرگرم

پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپویادوسوشل میڈیا پربھی کافی سرگرم رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں بی جے پی امیدواررمیش بدھوڑی کے ذریعہ پرینکا گاندھی پرکئے گئے نازیبا تبصرہ پرپپویادو نے سخت ردعمل کا اظہارکیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ رمیش بدھوڑی نے پرینکا گاندھی کی ہی نہیں پورے ملک کی بیٹیوں کی توہین کی ہے۔ ملک کی بیٹیوں کی توہین کرانے کی سازش نریندرمودی، امت شاہ اور جے پی نڈا نے کیا ہے۔ جس شخص نے ایوان میں دانش علی کو گالی دی، ایوان کی توہین کی، اسے ٹکٹ دینا سازش ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi NCR Weather Update: آج دہلی -این سی آر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان، درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی

 دہلی -این سی آر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت…

1 hour ago

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

10 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

11 hours ago