قومی

Seema Sachin Love Story: سیما حیدر کی ہندوستان انٹری میں سنسنی خیز انکشاف، بوائے فرینڈ سچن نے کیا تھا یہ فرضی کام

پاکستان سے ہندوستان آئی سیما حیدرکے معاملے میں اب ایک نیا اورسنسنی خیزانکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیما حیدراورسچن مینا نے نیپال میں ہوئی ملاقات سے پہلے ہی پوری اسکرپٹ تیارکرلی تھی۔ دونوں نے پلان بنالیا تھا کہ آگے چل کر انہیں کہاں رہنا ہے اور کب کب کیا کیا بیان دینا ہے۔ پورے معاملے میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ سچن ہی سیما حیدر کو نیپال میں تین آدھارکارڈ دے کرآیا تھا، جس میں ایک آدھار کارڈ سیما حیدرکا تھا اور دو آدھار کارڈ بچوں کے لئے دیئے تھے۔

جانکاری کے مطابق، سیما حیدراورسچن مینا نیپال میں 7 دنوں تک ساتھ ساتھ رہے اوراسی دوران سچن نے سیما کو سبھی آدھارکارڈ سونپ دیئے تھے۔ انہیں آدھارکارڈ کے ذریعہ سیما حیدرنے اپنے چاروں بچوں کے ساتھ ہندوستان میں نیپال سے انٹری لی تھی۔ آدھارکارڈ ہونے کے سبب ہی وہ ہندوستان میں اب تک بچتی رہی۔

معاملے میں اب کیا ہوگی کارروائی؟

سیما حیدراور اس کے بچوں کے فرضی آدھار کارڈ کے بارے میں جب سختی سے پوچھ گچھ کی گئی، اس کے بعد یہ سارے راز کھل کرسامنے آئے ہیں۔ جانکاری کے مطابق، آدھار کارڈ بنانے والے بھی پولیس کی رڈار پر ہیں۔ پولیس جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ فرضی دستاویز کیسے اور کہاں سے تیارکئے گئے۔ اب اس معاملے میں بھی دفعہ بڑھائی جاسکتی ہے۔

سیما حیدر سے متعلق نیا انکشاف

پاکستانی لڑکی سیما حیدر کے بارے میں روز بروز نئے نئے انکشاف ہو رہے ہیں۔ پاکستان سے ہندوستان آنے تک کی اس کی کہانی میں کئی پینچ ہیں، جانچ ایجنسیاں اس کی ساری کڑیاں جوڑنے میں مصروف ہیں۔ اب تک سیما حیدر کے کئی جھوٹ بھی سامنے آچکے ہیں۔ وہ اپنے بیان بدلتی ہے اور جو بیان دیتی ہے، اس کے ثبوت مشتبہ ہوتے ہیں۔ جانکاری کے مطابق سیما اور سچن دونوں نے ہی اب تک میڈیا سے کی گئی بات چیت میں اپنے بارے میں غلط اور خوفزدہ کرنے والی اطلاعات دی ہیں۔ جانکاری کے مطابق، سچن نیپال میں شیوانش نام سے ٹھہرا تھا۔ پورے معاملے میں ایس ایف ایل کی ٹیم بھی دونوں کے بیانوں اور ثبوتوں کی جانچ کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

7 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

8 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

8 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

9 hours ago