پاکستان سرحد پر جموں و کشمیر، راجستھان، پنجاب اور کچھ دیگر علاقوں میں مسلسل ڈرون حملے کر رہا ہے۔ بھارت بھی چوکنا ہے اور اس کے ڈرون حملوں کو روک رہا ہے۔ تاہم ایک پاکستانی ڈرون نے پنجاب کے شہر فیروز پور میں ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا ہے، جس سے ایک ہی گھر کے تین لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ اہل خانہ کو مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خاندان کے زخمی ہونے کے بعد ایس ایس پی فیروز پور بھوپنیدر سنگھ سدھو نے کہا ’’ہمیں 3 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ انھیں جلنے کے زخم آئے ہیں۔ ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں۔ زیادہ تر ڈرونز کو فوج نے بے اثر کر دیا ہے…‘‘ دریں اثنا حکومت نے پنجاب کے سرحدی علاقوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر اور راجستھان کے کئی علاقوں میں بلیک آؤٹ کا حکم دیا ہے۔
جموں، پنجاب اور راجستھان کے کئی علاقوں میں بلیک آؤٹ
راجستھان میں جیسلمیر میں بلیک آؤٹ ہے۔ جموں، سانبا، پٹھان کوٹ، راجوری، ادھم پور، اکھنور اور دیگر علاقوں اور ہریانہ کے امبالہ اور پنچکولہ علاقے میں مکمل بلیک آؤٹ کا حکم دیا گیا ہے۔ راجوری، پونچھ، جموں میں سرخ لکیریں دیکھی گئیں اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور پاکستانی جانب سے ایل او سی پر لگاتار فائرنگ اور گولہ باری جاری ہے۔
پاکستان نے لگاتار دوسرے دن جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ جمعرات کو پاکستانی فوج نے 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب متعدد فضائی حدود کی خلاف ورزیاں کیں اور ڈرون دراندازی کی، جس میں بھارتی فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔ جمعہ کو ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کرنل صوفیہ قریشی نے انکشاف کیا کہ 36 مقامات پر 300 سے 400 ڈرونز سے حملہ کیا گیا تھا، جن میں سے کئی کو بھارتی فورسز نے مار گرایا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ توانائی کی درآمد پر انحصار کرنے والے…
ابھیجیت دیپکے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے اور…
ووٹ چوری کے الزامات اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے…
بے موسم بارش نے جہاں ایک طرف کسانوں کی تشویش بڑھا دی ہے، وہیں دوسری…
سی جے پی کے لیڈر ابھجیت دیپکے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا…
پنجاب کے ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والی ہرجندر کور نے مشکلات کے باوجود…