قومی

Owaisi strong reply to PM Modi : پی ایم مودی اور امت شاہ کے 6-6 بھائی بہن، روی شنکر کے سات، پھر مسلمانوں پر کیوں لگایا جارہا ہے الزام:اویسی کا سوال

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے سے پہلے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی وزیر اعظم نریندر مودی پر برہم ہیں۔ پیر (22 اپریل، 2024) کو ڈگروا، بہار میں، اے آئی ایم آئی ایم چیف نے کہا – وزیر اعظم کی تقریر کل ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان بہت زیادہ بچے پیدا کرتے ہیں اور وہ درانداز ہیں۔ پی ایم مودی، آپ لمبی لمبی پھینکتے ہیں۔ مسلمانوں میں شرح پیدائش میں کمی آئی ہے۔ پی ایم مودی جی آپ کے بھی چھ بھائی ہیں ۔ امت شاہ کے بھی چھ بھائی بہن ہیں۔ روی شنکر پرساد کے سات بھائی ہیں۔

بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم ایم پی نے مزید کہا کہ  نریندر مودی، آپ نے ہمیں درانداز کیسے کہا؟ آپ ملک کو توڑنے اور کمزور کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ نریندر مودی، کتنا جھوٹ بولو گے؟ سعودی عرب اور دبئی جا کر یا حبیبی یا حبیبی کہتے ہیں۔ لیکن مودی یہاں (ہندوستان) کے مسلمانوں کو کمزور دیکھنا چاہتا ہے۔پی ایم مودی کو سعودی عرب کے مسلمان سے محبت ہے اور ہندوستانی مسلمان سے نفرت ہے۔

اسد الدین اویسی کے مطابق، “ماسٹر مجاہد عالم یہاں این ڈی اے سے جے ڈی یو کے امیدوار ہیں۔ اگر وہ جیت گئے تو وہ پی ایم مودی کی دھن پر ناچیں گے۔ آپ انہیں نہ جتوائیں۔ سال 2002 میں گجرات میں فسادات ہوئے تھے۔ نریندر مودی تب بھی وزیر اعلیٰ تھے لیکن آج بھی گجرات میں  مسلمان ہیں ، وہ لوگ ڈرے نہیں ۔یہ ملک ہمارا ہے اور ہم کسی کے غلام نہیں ہیں۔

دراصل راجستھان کے بانسواڑہ میں کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ اس سے قبل جب ان کی حکومت تھی تو انہوں نے کہا تھا کہ ملک کی املاک پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے۔ یعنی یہ مال جمع کرنے کے بعد کس کو تقسیم کیا جائے گا؟ یہ ان لوگوں میں تقسیم کیے جائیں گے جن کے زیادہ بچے ہیں۔ دراندازوں کو تقسیم کریں گے۔ آپ کی محنت کی کمائی دراندازوں کو دی جائے… کیا آپ یہ قبول کرتے ہیں؟پی ایم مودی کے اسی بیان پر اب ہنگامہ تیز ہوچکا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago