بھارت ایکسپریس۔
راجستھان کے بانس واڑہ میں دیئے گئے وزیراعظم مودی کے بیان ‘کانگریس اقتدارمیں آئی تولوگوں کی جائیداد مسلمانوں میں تقسیم کردے گی’ پرگھمسان مچ گیا ہے۔ اس پورے معاملے کے بعد کانگریس میں زبردست ناراضگی ہے۔ سیاسی گھمسان کے درمیان کانگریس کا ایک وفد الیکشن کمیشن سے ملا اوراپنی شکایت درج کرائی۔ اس معاملے میں ابھیشیک منوسنگھوی نے بتایا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے سامنے 17 شکایتیں درج کرائی ہیں۔ انہوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ وہ کانگریس کے انتخابی منشور سے متعلق جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ ان کے بیان پرالیکشن کمیشن کو سخت ایکشن لینا چاہئے۔ کانگریس کے وفد میں ابھیشیک منوسنگھوی کے علاوہ سابق وزیرقانون سلمان خورشید اورگردیپ سپّل شامل تھے۔
قابل ذکرہے کہ اتوارکے روزوزیراعظم مودی راجستھان کے بانس واڑہ میں انتخابی جلسہ کو خطاب کررہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کانگریس پرجم کرحملہ بولا تھا۔ اسی ضمن میں انہوں نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے ایک بیان کا ذکربھی کیا۔ وزیراعظم مودی نے دعویٰ کیا کہ منموہن سنگھ نے کہا تھا کہ ملک کی جائیداد پرپہلا حق مسلمانوں کا ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کانگریس کے اقتدارمیں آنے کی صورت میں لوگوں کی جائیداد مسلمانوں میں تقسیم کردی جائے گی۔ جس کے بعد سے اس بیان پرہنگامہ مچ گیا۔
’ماؤں-بہنوں کے منگل سوتر بھی نہیں چھوڑے گی‘
وزیراعظم مودی نے اپنے اس بیان کے ذریعہ ہی کانگریس پرتنقید کرتے ہوئے کہا اگرکانگریس اقتدارمیں آئی تولوگوں کی جائیداد مسلمانوں میں تقسیم کی جائے گی۔ یہ شہری نکسلی ذہنیت ماتاؤں-بہنوں کے منگل سوتربھی نہیں چھوڑے گی۔ وزیراعظم مودی کے بیان کے بعد کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرپوسٹ کرکے ان پرحملہ بولا۔
’وزیراعظم نے وہی کیا، جو انہیں سنگھ سے ملا‘
کانگریس لیڈرابھیشیک منوسنگھوی نے کہا کہ آج مودی جی کے بوکھلاہٹ آمیزتقریرسے نظرآیا کہ پہلے مرحلے کے نتیجوں میں انڈیا الائنس جیت رہا ہے۔ مودی جی نے جو کہا وہ ہیٹ اسپیچ تو ہے ہی، دھیان بھٹکانے کی ایک سوچی سمجھی سازش بھی ہے۔ وزیراعظم مودی نے آج وہی کیا جوانہیں سنگھ کے ذریعہ ملاہے۔ اقتدارکے لئے جھوٹ بولنا، باتوں کو بے بنیاد طریقے سے بیان کرنا، مخالفین پرجھوٹے الزام لگانا یہ سنگھ اوربی جے پی کی ٹریننگ کی خاصیت ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…