لوک سبھا میں آج وزارت تعلیم کے گرانٹ کے مطالبات پر بحث کے دوران حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے مسلمانوں کے اسکول چھوڑنے کے تناسب کے اعداد و شمارکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بتائے کہ مسلمانوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے یا نہیں۔ اسکولوں میں داخلہ کے معاملے میں مسلم لڑکیوں کی تعداد لڑکوں سے زیادہ ہے۔ انہوں نے نوودیا ودیالیہ کے ساتھ ساتھ کیندریہ ودیالیہ کے لیے مختص بجٹ کا ذکر کیا اور ان اسکولوں میں خالی آسامیوں کا سوال اٹھایا اور کہا کہ کیا آپ اس کے لیے بابر کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے؟ انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مستقل وائس چانسلر نہ ہونے اور رجسٹرار کے عہدے کے لیے اہلیت پر پورا نہ اترنے پر بھی سوالات اٹھائے اور یہ مانگ کی کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کو جلد از جلد وائس چانسلر دیا جائے۔
وہیں دوسری جانب غازی پور سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ایم پی افضال انصاری نے جمعرات کو وزارت تعلیم کے گرانٹ کے مطالبات پر بحث کے دوران حکومت کو سخت گھیر لیا۔ افضال نے ایس سی ،ایس ٹی اور اوبی سی کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے بجٹ میں کٹوتیوں پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران بھی شعر و شاعری کا بھرپور استعمال کیا۔ افضال انصاری نے اپنے خطاب کے بالکل آغاز میں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کا حوالہ دیا اور کہا کہ غریب ہو یا امیر، سب کو یکساں تعلیم ملنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ جہاں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے بجٹ میں اضافہ کرنے کی ضرورت تھی، وہیں ان کے لیے رکھے گئے بجٹ میں بہت زیادہ کٹوتی کی گئی ہے۔ افضال انصاری نے کہا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر فاؤنڈیشن کا بجٹ پہلے ہی کم تھا۔ جو بجٹ 40 کروڑ روپے تھا، اب اسے کم کر کے 30 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ذہنیت ظاہر ہوتی ہے۔ اقلیتی تعلیم کے بجٹ میں بھی اس وقت کٹوتی کی گئی جب اس میں بڑے پیمانے پر اضافے کی ضرورت تھی۔
افضال انصاری نے کہا کہ مفت کوچنگ کے ذریعہ ایس سی-ایس ٹی اور او بی سی کی مدد کے لئے دیا گیا بجٹ پہلے ہی کم تھا۔ اب اسے 47 کروڑ روپے سے کم کر کے 35 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اعلیٰ سطح کی تعلیم کے میدان میں ایس سی-ایس ٹی کے لیے 111 کروڑ روپے کا انتظام تھا، اس میں بھی بڑی کٹوتی کی گئی ہے۔ افضال انصاری نے کہا کہ ‘میرے آنگن میں دیوتا کب اتریں گے، میں ساری زندگی یہی سوچتا رہا اور میرے بچوں نے اس چاند کو چھو لیا، جس کی میں ساری زندگی پوجا کرتا رہا’۔
بھارت ایکسپریس۔
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…