اترپردیش کے سینیئر سیاستدانوں میں سے ایک مختار انصاری کا جمعرات کو رانی درگاوتی میڈیکل کالج میں انتقال ہوگیا۔ ان کی موت پر سماج وادی پارٹی اور بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ دونوں فریقوں نے سابق ایم ایل اے کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اب اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
اویسی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ‘انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مختار انصاری کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور ان کے چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ غازی پور کے لوگوں نے اپنا پسندیدہ بیٹا اور بھائی کھو دیا۔ مختار صاحب نے انتظامیہ پر سنگین الزامات لگائے تھے کہ انہیں زہر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا، ‘اس کے باوجود حکومت نے ان کے علاج پر توجہ نہیں دی۔ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے انصاری کے انتقال کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے بھی انصاری کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔
بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے بھی انصاری کے انتقال پر غم کا اظہار کیا اور ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ”یوپی کے سابق ایم ایل اے مختار انصاری کے انتقال کی افسوسناک خبر ملی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی روح کو جوار رحمت اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
سابق ڈپٹی سی ایم نے کہا کہ چند روز قبل شکایت کی تھی کہ انہیں جیل میں زہر دیا گیا ہے، اس کے باوجود اسے سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ انہوں نے لکھا، “سیدھے طور پر یہ جائز اور انسانی نہیں لگتا ہے۔ “آئینی اداروں کو ایسے عجیب و غریب واقعات کا از خود نوٹس لینا چاہیے۔ آپ کو بتادیں کہ مختار انصاری کی موت کے بعد لواحقین باندہ چلے گئے ہیں۔ ان کا چھوٹا بیٹا عمر انصاری پہلے باندہ پہنچے گا۔ اس کے علاوہ افضل انصاری بھی باندہ پہنچ چکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…