قومی

Team India Won T20 World Cup 2024: ’ہماری ٹیم ٹی-20 ورلڈ کپ شاندار انداز میں گھر لائی‘، وزیراعظم مودی نے ویڈیو پیغام جاری کرکے دی مبارکباد

Team India Won T20 World Cup 2024: ہندوستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ کو ہراکر دوسری بار اس خطاب پرقبضہ کرلیا ہے۔ کپتان روہت شرما  کی قیادت میں آج رات ٹیم انڈیا نے کرکٹ مداحوں کا وہ خواب کردیا ہے، جس کا 17 سال سے انتظار تھا۔ اس شاندار جیت پر وزیراعظم نریندرمودی نے ویڈیو پیغام جاری کرکے ٹیم انڈیا اور ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی۔

ہندوستان نےجیتا ٹی-20 ورلڈ کپ کا خطاب

یہ جیت کتنی اہم ہے، اس کا اندازہ اسی سے لگا سکتے ہیں کہ ملک میں آدھی رات کو دیوالی جیسا جشن منایا جا رہا ہے۔ ٹی-20 ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ 177 رنوں کے ہدف قریب آسانی سے پہنچ رہی تھی، لیکن ہمارے گیند بازوں کو یہ منظور نہیں تھا۔ پھر بھی کیا تھا… جنوبی افریقہ کے ہاتھوں سے جیت چھین لی۔ اب دوسری بار ٹی-20 ورلڈ کپ کا خطاب ہندوستان کے پاس آگیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو کوئی ایک نہیں بلکہ تمام ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔ سوریہ کمار یادو کا وہ کیچ تو شاید دہائیوں تک یاد رکھا جائے گا، جس کی بدولت ملر پویلین لوٹے۔

وزیراعظم مودی نے دی مبارکباد

وزیراعظم مودی نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا، ”آپ نے کرکٹ دنیا کے ہرمہارتھی، ان کے ہربال کو کھیلا اورآپ شاندار جیت حاصل کرتے رہے۔ ایک کے بعد ایک وجے کی اس روایت نے آپ کے اس حوصلے کوتوبلند کردیا، لیکن اس پوری ٹورنا منٹ کو بھی شانداراور دلچسپ بنا دیا۔ آپ نے شاندار جیت حاصل کی ہے۔ میری طرف سے میں میں آپ کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بہت بہت نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔“

وزیراعظم مودی نے ویڈیو پیغام میں کیا کہا؟

وزیراعظم مودی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا،  ”ٹیم انڈیا کو اس شاندار جیت کے لئے سبھی ملک کے باشندوں کی طرف سے بہت بہت مبارکباد۔ آج 140 کروڑ ملک کی عوام آپ کی اس شاندار کارکردگی کے لئے فخرمحسوس کر رہا ہے۔ کھیل کے میدان میں آپ نے ورلڈ کپ جیتا، لیکن ہندوستان کے ہرگاوں گلی محلے میں آپ نے تمام ملک کے باشندوں کا دل جیتا اور یہ ٹورنا منٹ ایک خصوصی وجہ سے بھی یاد رکھی جائے گی۔ اتنی ساری ملک، اتنی ساری ٹیمیں اورایک بھی میچ ہارنا نہیں، یہ چھوٹی حصولیابی نہیں ہے۔“

ایسا رہا ٹی-20 ورلڈ کپ فائنل میچ کا حال

بارباڈوس میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں روہت شرما نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور 177 رنوں کی ہدف سیٹ کیا۔ اس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 169 رن ہی بناسکی اور اسے 7 رنوں سے میچ کو گنوانا پڑا۔ وراٹ کوہلی (76 رن) کو پلیئرآف دی میچ منتخب کیا گیا۔ وہیں جسپریت بمراہ کو پلیئرآف دی سیریزکا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔ 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

55 mins ago

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

10 hours ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

11 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

12 hours ago