قومی

Delhi Ordinance 2023: دہلی کے افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق آرڈیننس کو مودی کابینہ نے دی منظوری، جلد ہی پارلیمنٹ میں کیا جائے گا پیش

دہلی کے افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق آرڈیننس کو مودی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ مرکزی حکومت اس بل کو مانسون اجلاس میں پیش کر سکتی ہے۔ مرکزی حکومت نے یہ آرڈیننس 19 مئی کو جاری کیا تھا۔ منگل کی شام پی ایم مودی کی صدارت میں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس آرڈیننس کو منظوری دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ آرڈیننس کی جگہ ایک بل پارلیمنٹ کے جاری مانسون اجلاس میں پیش کئے جانے کی امید ہے۔ بتا دیں کہ جب پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں چل رہا ہوتا ہے تو مرکزی کابینہ کی سفارش پر صدر جمہوریہ کی طرف سے آرڈیننس جاری کیا جاتا ہے۔ پارلیمنٹ کے لیے اگلے اجلاس کے آغاز کے چھ ہفتوں کے اندر آرڈیننس کو تبدیل کرنے کے لیے قانونی طور منظور کرنا لازمی ہے۔

مرکزی حکومت اور دہلی حکومت آمنے سامنے

بتا دیں کہ دہلی کا باس کون ہے؟ اس معاملے میں مرکزی حکومت اور دہلی حکومت آمنے سامنے ہیں۔ لڑائی سپریم کورٹ تک پہنچ گئی۔ سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کے حق میں فیصلہ دیا۔ ٹھیک ایک ہفتہ بعد، 19 مئی کو، مرکزی حکومت نے متنازعہ دہلی آرڈیننس جاری کر دیا۔ جسے آج مودی کابینہ سے منظوری مل گئی ہے۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو مودی حکومت اسے لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا میں پاس کروا کر قانون کی شکل دے گی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مرکز کا آرڈیننس

بتا دیں کہ 11 مئی کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے دہلی حکومت کے تمام افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ لیفٹیننٹ گورنر کے ایگزیکٹیو کنٹرول میں تھی۔ کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے آرڈیننس کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مرکز نے دہلی کے لوگوں کو “دھوکہ” دیا ہے۔ کانگریس اور کئی دیگر اپوزیشن پارٹیاں بھی آرڈیننس کے خلاف میدان میں آگئی ہیں۔ کجریوال نے پارٹی کے زیر اقتدار پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کے ساتھ غیر این ڈی اے کی حکمرانی والی بیشتر ریاستوں کا دورہ کیا اور قانون کے خلاف ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اپوزیشن لیڈران سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: محکم انکم ٹیکس نے ایک لاکھ ٹیکس دہندگان کو بھیجا نوٹس، وزیرخزانہ نے بتائی وجہ

 

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: کانگریس-بی جے پی کوساتھ مل کرالیکشن لڑنا چاہئے، اروند کیجریوال نے پانی کے بل سے متعلق کیا بڑا اعلان

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس کی۔…

10 minutes ago

Mutual funds’ (MFs): میوچل فنڈ انڈسٹری نے 2024 میں آسمان کی بلندی کو چھوا، 17 لاکھ کروڑ روپےکی لگائی زبردست چھلانگ!

ایکویٹی اسکیمیں جو 2024 میں میوچل فنڈ سیکٹر میں سرمایہ کاروں کے لیے سب سے…

11 minutes ago

Tamil Nadu Explosion: تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں خطرناک دھماکہ، حادثے میں 6 افراد کی موت

یہ دھماکہ اس وقت ہوا، جب فیکٹری میں کام چل رہا تھا اورملازمین اپنے مستقل…

43 minutes ago

EPFO launches centralised pension system: ای پی ایف اوسے متعلق بڑا اپ ڈیٹ، 68 لاکھ سے زیادہ پنشنرز کو ہوگا فائدہ

وزارت نے کہا کہ سی پی پی ایس کا پہلا پائلٹ پروجیکٹ گزشتہ سال اکتوبر…

2 hours ago