علاقائی

Hindon River Flood: جمنا کے بعد اب تباہی مچانے کو تیار ہنڈن، پانی میں ڈوبیں سینکڑوں گاڑیاں، دیکھیں وائرل ویڈیو

Hindon River Flood: پہاڑوں پر مسلسل بارش کی وجہ سے تمام ندیاں عروج پرہیں۔ جمنا کے بعد اب ہنڈن ندی نے لوگوں کی مشکلات بڑھا دی ہے۔ نشیبی علاقوں کے ساتھ ساتھ اب رہائشی علاقوں میں بھی پانی بھرنے لگا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر ندی کے کنارے رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا جا رہا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے کھانے پینے کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس دوران گریٹر نوئیڈا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سینکڑوں گاڑیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

 

200 افراد کو نکالا گیا باہر

انتظامیہ کی ٹیم نے پانچ گاؤں سے تقریباً 200 لوگوں کا ریسکیو کیا ہے۔ ان لوگوں کو شیلٹر ہومز میں لے جایا جا رہا ہے۔ ان تمام لوگوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ اس دوران حکام نے بتایا کہ انہوں نے پیر کے روز ہنڈن ندی سے دو لوگوں کی لاشیں برآمد کیں ہے۔ دونوں ہنڈن کے گہرے پانی میں پھسل کر لاپتہ ہوگئے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت 18 سالہ آدرش اور 46 سالہ کرش کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ دونوں لوگ اتوار کے روز لاپتہ ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سٹی) نپن اگروال نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم نے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد دونوں لاشوں کو نکالا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ پانی کی سطح پہلے سے کم ہونے کے بعد بھی سیلابی پانی گاؤں میں مسلسل داخل ہو رہا ہے۔ فی الحال، این ڈی آر ایف کی ٹیم اٹور نانگلا گاؤں جیسے دیگر قریبی گاؤں میں جمع پانی کو نکالنے کا کام کر رہی ہے۔

لوگوں سے گھر خالی کرنے کی اپیل

نوئیڈا سنٹرل کے ڈی سی پی انل یادو نے کہا کہ ہنڈن ندی کے پانی کی سطح بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ کے لوگ یہاں موجود ہیں۔ ہم لوگوں سے گھر خالی کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ یہاں اولا کمپنی کا ایک ڈمپ یارڈ ہے جہاں پرانی اور خراب گاڑیاں رکھی جاتی ہیں۔ پولیس انتظامیہ کی جانب سے انہیں دو بار گاڑیاں ہٹانے کے لیے نوٹس دیے گئے تھے۔ آس پاس کے گاؤں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ہم ان لوگوں کو محفوظ مقام پر لے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چوہے کو مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک شخص گرفتار، پولیس نے بتایا کس وجہ سے ہوئی گرفتاری

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

2 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

2 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

3 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

3 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

4 hours ago