بھارت ایکسپریس-
Ordinance On Delhi:سپریم کورٹ میں پیر کے روزیعنی 10 جولائی کو دہلی کے عہدیداروں کی تقرری اور تبادلہ سے متعلق مرکزی کی بی جے پی حکومت کے آرڈیننس کے معاملے کی سماعت ہو گی۔ دہلی کی عام آدمی پارٹی کی حکومت نے آرڈیننس کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت عظمی سے رجوع کیا ہے۔ جمعرات کو چیف جسٹس کے سامنے اس معاملہ پر جلد سماعت سے متعلق بات ہوئی جس پر انہوں نے پیر کو سماعت کے لئے تاریخ دی ہے ۔
گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کے پانچ ججزپ مشتمل ایک بنچ نے دہلی حکومت کے اختیارات کو لے کر مرکزاو ریاست کے درمیان جاری کشمکش پر ایک اہم فیصلہ سنایا تھا۔ سپریم کورٹ نے ٹرانسفراورپوسٹنگ سمیت دہلی حکومت کے تمام حقوق پر مہر لگا دی تھی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مرکزی حکومت ایک آرڈیننس لے کر آئی، جس میں ایک بار پھر لیفٹیننٹ گورنر کو دہلی حکومت سے بالاترر کھا گیا ہے۔
عام آدمی پارٹی ڈیننس کی مخالفت کر رہی ہے
قومی دارلحکومت دہلی میں اروند کیجریوال کی زیر قیادت عام آدمی پارٹی کی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اروند کیجریوال آرڈیننس کی مخالفت میں اپوزیشن لیڈروں کی حمایت کے لیے ملک کے متعدد ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے کانگریس سے اس آرڈیننس کی مخالفت کرنے کی اپیل کی ہے ۔ عام آدمی پارٹی مانسون اجلاس میں آرڈیننس کے خلاف احتجاج کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
سیاسی مخالفت کے ساتھ ساتھ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بھی آرڈیننس کے خلاف قانونی کارروائی میں پیچھے نہیں رہنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دہلی حکومت اب آرڈیننس کے خلاف سپریم کورٹ گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس-
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…