قومی

Sidhi Urination Case: سیدھی پیشاب سانحہ کی متاثرہ فیملی نے بھوپال پہنچ کر وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان سے ملاقات کی

مدھیہ پردیش کے سیدھی سے ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوا۔ کلپ میں پرویش شکلا نام کا بی جے پی لیڈر ایک آدیواسی نوجوان پرپیشاب کرتا نظرآیا۔ ویڈیو پر ہنگامہ ہوا توملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ پھر انتظامیہ نے اس کے گھر پربلڈوزرچلا دیا۔ جمعرات کو سیدھی معاملے کے متاثرہ فیملی نے سی ایم ہاوس پہنچ کر وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے حادثہ کے لئے آدیواسی دشمت سے معافی مانگی ہے۔

وزیراعلیٰ نے پورے حادثہ سے پر متاثرہ فیملی سے مل کر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے متاثرہ شخص دشمت راوت کے پیر دھوکر ان کی عزت افزائی بھی کی۔ وزیراعلیٰ شیو راج نے متاثرہ سے کہا کہ حادثہ سے متعلق ان کا دل مایوس ہے۔ ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان کے ساتھ دشمت سی ایم ہاوس سے ہوئے روانہ ہوئے۔ دونوں ایک ہی گاڑی میں شجرکاری پروگرام کے لئے نکلے۔ وزیراعلیٰ نے دشمت راوت کے ساتھ ایک پودا بھی لگایا۔

اس سے قبل ایک آدیواسی کے چہرے پر پیشاب کرنے کے ملزم بی جے پی کارکن پرویش شکلا کے خلاف شیو راج حکومت نے سخت کارروائی کی ہے۔ پرویش شکلا کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان حکومت نے اس پر این ایس اے لگانے کے احکامات دیئے تھے، جس کے بعد منگل کی دیر رات اسے گرفتارکرلیا گیا۔ وہیں اس کے گھرپربلڈوزرچلا دیا گیا۔ پرویش شکلا کا گھرمنہدم کئے جانے کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔

پولیس کی موجودگی میں گھر منہدم

پرویش شکلا کا گھرمنہدم کئے جانے کے دوران وہاں لوگوں کی بھیڑ مصروف ہوگئی تھی، کچھ لوگ کارروائی میں رخنہ ڈالنا چاہتے تھے، لیکن انتظامیہ کی ٹیم بلڈوزر اور جے سی بی سے مکان کو منہدم کرنے میں مصروف رہی۔ ایک افسر نے بتایا کہ ملزم پرویش شکلا کے خلاف این ایس اے لگایا گیا ہے اور اس نے جو کیا اس کی سزا دینے کے لئے ہی اس کا گھر منہدم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  Parvesh Shukla’s house was demolished by a Bulldozer: آدیواسی کے چہرے پر پیشاب کرنے والے پرویش شکلا کا گھر بلڈوزر سے منہدم، سیدھی میں ایسے ہوئی کارروائی

ایک جے سی بی خراب ہوتے ہی دوسری جے سی بی آئی

سیدھی میں سہاول ایس ڈی ایم آرپی ترپاٹھی نے میڈیا اہلکاروں سے بات چیت میں کہا کہ یہاں ملزم کے مکان میں کئے گئے تعمیرمیں سے تقریباً ایک تہائی حصہ غیرقانونی ہے، اس لئے اسے منہدم کیا گیا ہے۔ وہیں محکمہ محصولات کے افسر سوربھ مشرا نے کہا کہ 400 اسکوائر فٹ میں بنے غیرقانونی حصے کو منہدم کردیا گیا۔ مکان توڑتے وقت ایک جے سی بی خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد دوسری جے سی بی منگوائی گئی۔

 بھارت ایکسپریس-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

40 minutes ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

1 hour ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

2 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

2 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

3 hours ago