قومی

Tawang Clash: توانگ تصادم پر راجیہ سبھا سے اپوزیشن کا واک آؤٹ، کھڑگے نے کہا – چین ہماری زمین پر قبضہ کر رہا ہے، ہم کب کریں گے بحث؟

Winter Session of Parliament: اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے بعد ملک کی سیاست گرم ہوگئی ہے۔ اب یہ معاملہ ایوان تک پہنچ گیا ہے۔ اپوزیشن ایوان میں اس معاملے پر بحث کرنے پر بضد ہے۔ لیکن اپوزیشن کا یہ مطالبہ مسترد کر دیا گیا ہے جس کے بعد اپوزیشن نے پیر کو ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوئی تو چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھ دیئے۔ انہوں نے کہا کہ نو ارکان نے رول 267 کے تحت مختلف مسائل پر بحث کے لیے نوٹس دیے ہیں۔ لیکن ان میں سے کوئی بھی نوٹس قواعد کے مطابق نہیں ہے۔

ایوان میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگےنے کیا کہا؟

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ چین ہماری زمین پر قبضہ کر رہا ہے۔ اس مسئلے پر بحث نہیں کریں گے تو اور کس مسئلے پر بات کریں گے۔ ہم ایوان میں اس معاملے پر بحث کے لیے تیار ہیں۔ لیکن حکومت اس پر بات کرنے سے بھاگ رہی ہے۔ جس کے بعد بھارت چین سرحدی تصادم پر بات کرنے کا ان کا نوٹس مسترد کر دیا گیا۔ جس کی وجہ سے مشترکہ اپوزیشن نے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا۔

کانگریس لیڈر نے اٹھایا چین کی سرحد پر مبینہ تعمیرات کا مسئلہ

کانگریس لیڈر پرمود تیواری نے پیر کو راجیہ سبھا میں چین سرحد پر مبینہ تعمیرات کا معاملہ اٹھایا۔ ساتھ ہی مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ اس سے پہلے بھی تاریخ میں کئی اہم مسائل پر بات نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ”اپوزیشن خاص کر کانگریس پارٹی انتہائی نچلی سطح پر سیاست کر رہی ہے۔ اس طرح کے بہت سے حساس موضوعات ہیں، جن پر یو پی اے حکومت کے دوران بھی بات نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں- Rahul Gandhi and Kharge: راہل گاندھی کو ‘جئے چند’ کہتے ہوئے بی جے پی نے کھڑگے سے کیا انہیں نکالنے کا مطالبہ

راہل نے بتایا حکومت کی پالیسیوں کو غلط

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ چین جنگ کی تیاری کر رہا ہے جب کہ بھارتی حکومت سوئی ہوئی ہے اور خطرے کو نظر انداز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ چین نے 2000 مربع کلومیٹر ہندوستانی علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے۔ اروناچل پردیش میں ہمارے جوانوں کو مارا پیٹا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی کے اس بیان کے بعد بی جے پی نے ان پر زبردست حملہ کیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Tamil Nadu BJP president Annamalai resigns: تمل ناڈو کی سیاست میں بڑا الٹ پھیر، ریاستی بی جے پی صدر اناملائی نے دیا استعفیٰ

تمل ناڈو کی سیاست میں ایک بڑا الٹ پھیر سامنے آ رہا ہے۔ ایک اہم…

4 minutes ago

PM Modi meets Bhutanese PM: وزیر اعظم مودی نے کی بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات، کہا-دونوں ممالک کے تعلقات ہیں ’’مضبوط‘‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے سے 6ویں…

58 minutes ago

’وقف بل کے خلاف ووٹنگ کرنے کے لئے ادھو ٹھاکرے نے اراکین پارلیمنٹ کو کیا فون…‘، شیو سینا لیڈر نے کیا یہ بڑا دعویٰ

سنجے نروپم نے وقف ترمیمی بل پرشیوسینا (یوبی ٹی) کی مخالفت کومسلم ووٹ بینک کی…

1 hour ago