قومی

Operation Sindoor and political reactions : آپریشن سندور پر وزیرداخلہ امت شاہ کا بڑا بیان، جے پی نڈا نے بھی دہشت گردی کو ناسور دیا قرار،افواج کو دی مبارکباد

پہلگام حملے کا ہندوستان نے انتقام لینا شروع کردیا ہے اور پاک مقبوضہ کشمیر کے بہاولپور میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر اسٹرائیک کرکے پوری طرح سے تباہ کردیا ہے۔اس انتقامی کارروائی کو آپریشن سندور کا نام دیا گیا تھا اور ہندوستان کی فضائیہ نے رات  کو پاکستان کے اندر گھس کر حملہ کیا اور قریب 90 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔بہاولپور اسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے اور پاکستان کے لوگ اپنے آرمی چیف کو ڈھونڈ رہے ہیں جو لمبی لمبی چھوڑ رہے تھے اور حملے کے وقت سورہے تھے۔آپ کو بتادیں کہ آپریشن سندورمیں جیش کے 4، لشکر کے 3 اور حزب  المجاہدین کے 2 دہشت گردی کے اڈوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔آپریشن سندورکے تحت پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کی فہرست سامنے آئی ہے۔

ادھر آپریشن سندور کی کامیابی پر ہندوستان کی سیاسی جماعتیں کافی خوش اور متحد ہیں ،تمام سیاسی جماعتیں ہماری افواج کی پیٹھ تھپتھپا رہی ہیں اور فوج کو مبارکباد دے رہی ہیں ۔وزیردفاع کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اس حملے پر فوج کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔آپریشن سندور پہلگام میں ہمارے معصوم بھائیوں کے وحشیانہ قتل پر بھارت کا ردعمل ہے۔مودی حکومت ہندوستان اور اس کی عوام پر کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہے۔ بھارت دہشت گردی کو جڑوں سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ادھر بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے بھی اس حملے پر فوج کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے بھی ایکس اکاونٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ پہلگام پر ہندوستان کا پیغام – اگر آپ ہمیں چھیڑیں گے تو ہم آپ کو چھوڑیں گے  نہیں۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کی روح پر حملہ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔بھارت دہشت گردی کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کیلئے پرعزم بھی۔دہشت گردی کی لعنت کو ختم کریں گے۔

ادھر  آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدا لدین اویسی نے  بھی اس حملے پر فوج کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ لکھا کہ میں ہماری دفاعی افواج کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کیے گئے ہدفی حملوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ پاکستانی ڈیپ اسٹیٹ کو ایسا سبق سکھانا چاہیے کہ پھر کبھی دوسرا پہلگام نہ ہو۔ پاکستان کے دہشت گردی کے ڈھانچے کو تباہ کر دینا چاہیے۔ جے ہند!

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

24 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

1 hour ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

10 hours ago