قومی

Updates on Operation Sindoor : حملے کی لائیو مانیٹرنگ کررہے تھے پی ایم مودی، این ایس اے اجیت ڈوبھال پہنچے پی ایم او،تینوں افواج کریں گے مشترکہ پریس کانفرنس

آپریشن سندور کے تحت ہندوستان  کے بہادر جوانوں  نے پاکستان کے سینکڑوں کلومیٹر اندر گھس کر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ایسی تباہی مچائی کہ وہ پہلگام جیسا حملہ دوبارہ کرنے سے پہلے لاکھ بار سوچے گا۔ ہندوستانی فوج نے جیش محمد اور لشکر طیبہ کے نو ٹھکانوں کو نصف شب کے فضائی حملے میں نشانہ بنایا جس میں کم از کم 90 دہشت گرد مارے گئے۔ بھارت کے اس فضائی حملے نے پاکستان کو مکمل طور پر شکست دی ہے۔وہیں اس آپریشن  کو پی ایم مودی لائیو مانیٹرکررہے تھے اور اب صبح  قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال وزیراعظم کی رہائش گاہ پہنچے ہیں جہاں وہ پی ایم مودی کو آپریشن سندور سے متعلق مزید نئی جانکاری فراہم کررہے ہیں اس کے علاوہ آگے کے ممکنہ خطرات  اورتیاری پر پی ایم مودی کو بریف کررہے ہیں ۔ وہیں دوسری جانب اب سے کچھ دیر بعد ساڑھے دس بجے تینو ں افواج کی طرف سے پریس کانفرنس کرکے اس حملے کے سلسلے میں تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

ادھر پاکستان اور پی او کے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کے بعد چین کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارت کی اس کارروائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت اور پاکستان دونوں سے تحمل سے کام لینے اور امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔چین کی وزارت خارجہ نے بدھ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں آج صبح سویرے ہندوستان کی فوجی کارروائی پر افسوس ہے اور موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم ہندوستان اور پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ وہ امن اور استحکام کو ترجیح دیں، پرسکون رہیں اور زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

آپ کو بتادیں کہ پاک مقبوضہ کشمیر کے بہاولپور میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر اسٹرائیک کرکے پوری طرح سے تباہ کردیا ہے۔اس انتقامی کارروائی کو آپریشن سندور کا نام دیا گیا تھا اور ہندوستان کی فضائیہ نے رات  کو پاکستان کے اندر گھس کر حملہ کیا اور قریب 90 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔بہاولپور اسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے اور پاکستان کے لوگ اپنے آرمی چیف کو ڈھونڈ رہے ہیں جو لمبی لمبی چھوڑ رہے تھے اور حملے کے وقت سورہے تھے۔آپ کو بتادیں کہ آپریشن سندورمیں جیش کے 4، لشکر کے 3 اور حزب  المجاہدین کے 2 دہشت گردی کے اڈوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔آپریشن سندورکے تحت پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کی فہرست سامنے آئی ہے۔ دہشت گردوں کے ان ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا گیاہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

20 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

55 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

11 hours ago