قومی

Codex Comes to Smartphones: اوپن اے آئی کا بڑا قدم، چیٹ جی پی ٹی موبائل ایپ میں ‘کوڈیکس’ فیچر لانچ

نئی دہلی: مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تیزی سے آگے بڑھتی ہوئی کمپنی  Open AIنے اپنے اے آئی کوڈنگ اسسٹنٹ “کوڈیکس” کو چیٹ جی پی ٹی موبائل ایپ میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس نئے فیچر کے بعد آئی او ایس اور اینڈرائیڈ یوزراب اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے دور سے ہی کوڈنگ سے متعلق کاموں کی نگرانی، منظوری اور مینجمنٹ کر سکیں گے۔کمپنی کے مطابق یہ فیچر فی الحال پری ویو موڈ میں جاری کیا گیا ہے اور اسے چیٹ جی پی ٹی کے تمام پلانز، بشمول فری اور گو صارفین کے لیے دستیاب کرایا جا رہا ہے۔ اس انضمام کے بعد یوزر اپنے موبائل فون کو کوڈیکس چلانے والی مختلف مشینوں جیسے لیپ ٹاپ، میک منی، ڈیولپمنٹ باکس اور ریموٹ سسٹمز سے جوڑ سکیں گے۔

اوپن اے آئی نے بتایا کہ اس فیچر کے ذریعے یوزربراہ راست چیٹ جی پی ٹی موبائل ایپ پر اپنے پروجیکٹس سے متعلق لائیو اپ ڈیٹس دیکھ سکیں گے۔ اس میں اسکرین شاٹس، ٹرمینل آؤٹ پٹ، ٹیسٹ رزلٹس، کمانڈ اپروول اور کوڈ میں ہونے والی تبدیلیوں کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اب یوزر بغیر ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ پر واپس گئے، موبائل فون سے ہی آؤٹ پٹ ریویو کر سکیں گے، کمانڈز کو منظوری دے سکیں گے، اے آئی ماڈلز تبدیل کر سکیں گے اور نئے کوڈنگ ٹاسک بھی شروع کر سکیں گے۔ اس سے ڈویلپرز کو زیادہ سہولت اور لچک حاصل ہوگی، خاص طور پر ان لوگوں کو جو مختلف مقامات سے کام کرتے ہیں۔اوپن اے آئی نے واضح کیا کہ فائلیں، لاگ اِن معلومات اور اجازت سے متعلق حساس ڈیٹا صرف کنیکٹڈ مشین پر محفوظ رہے گا، جب کہ موبائل ایپ پر صرف ضروری لائیو اپ ڈیٹس ہی ہم آہنگ ہوں گی۔

کمپنی کے مطابق اس وقت ہر ہفتے 40 لاکھ سے زیادہ صارفین کوڈیکس استعمال کر رہے ہیں، جو اس فیچر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اوپن اے آئی نے یہ بھی بتایا کہ ریموٹ ایس ایس ایچ سپورٹ اور “ہُکس” اب تمام پلانز کے لیے عام طور پر دستیاب ہیں، جبکہ انٹرپرائز اور بزنس یوزر کے لیے پروگرامنگ ایکسیس ٹوکنز بھی متعارف کرا دیے گئے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہےکہ  صحت اور انٹرپرائز سیکٹر کے اہل یوزر کے لیے HIPAA-مطابق سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی تاکہ مقامی سسٹمز پر کوڈیکس کا محفوظ استعمال ممکن بنایا جا سکے۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ونڈوز سسٹمز پر چلنے والے کوڈیکس کو بھی چیٹ جی پی ٹی موبائل ایپ سے منسلک کرنے کی سہولت متعارف کرا دی جائے گی، جس سے مختلف پلیٹ فارمز پر کام کرنے والے ڈویلپرز کو مزید آسانی حاصل ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

8 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

8 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

9 hours ago