قومی

Onion Price Hike: اب سستی ہوگی پیاز! حکومت نے ایکسپورٹ ڈیوٹی سمیت لیے کئی بڑے فیصلے

Onion Price Hike: چند ہفتوں میں پیاز کی قیمتوں میں دوگنی رفتار سے اضافہ ہوا ہے۔ دہلی این سی آر سمیت کئی مقامات پر پیاز کی قیمت 80 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ صرف ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق آنے والے چند دنوں میں پیاز کی قیمت 100 روپے سے تجاوز کر جائے گی۔

چند ماہ قبل ٹماٹر کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی تھیں۔ ٹماٹر کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی۔ اب اسی طرح پیاز کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کا کچن بجٹ خراب ہوسکتا ہے۔ تاہم حکومت نے عام لوگوں کو ریلیف دینے اور پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمت پر قابو پانے کے لیے خصوصی تیاریاں کی ہیں۔

یہاں سستی پیاز بیچ رہی ہے حکومت!

تہوار کے موسم میں مہنگائی سے عام لوگوں کو راحت دینے کے لیے حکومت دہلی این سی آر میں پیاز 25 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہی ہے۔ یہ بفر اسٹاک والے پیاز ہیں، جو قریبی ریاستوں سے منگوائے گئے ہیں۔ حکومت دو کوآپریٹو باڈیز NCCF اور NAFED، آؤٹ لیٹس اور گاڑیوں کے ذریعے 25 روپے فی کلو کی رعایتی شرح پر بفر پیاز فروخت کر رہی ہے۔

پیاز پر ایکسپورٹ ڈیوٹی کا اعلان

حکومت نے پیاز کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک اور بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتے کے روز، DJFT نے پیاز کی برآمدی ڈیوٹی کو $800 فی ٹن تک بڑھانے کا اعلان کیا۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستان سے بیرونی ممالک میں پیاز کی قیمت تقریباً 67 روپے فی کلو ہوگی۔ حکومت کے اس فیصلے سے پیاز کی کم مقدار ملک سے باہر جائے گی اور پیاز کی زیادہ مقدار ملکی منڈیوں میں پہنچے گی۔ اس سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پایا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں- PM Modi Mann Ki Baat: پی ایم مودی آج کریں گے من کی بات، 106ویں ایپی سوڈ میں ان  اہم باتوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرسکتیں ہیں

کئی ریاستوں سے کی جارہی ہے پیاز کی درآمد

ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان حکومت نے ایک اور خاص فیصلہ کیا ہے۔ پیاز کا بفرا سٹاک پہلے ہی بنا یا جاچکا تھا۔ کئی ریاستوں میں پیاز کا بفر اسٹاک بنایا گیا تھا۔ اب حکومت ان اسٹاک کو نکال رہی ہے اور سپلائی کے ساتھ ساتھ سستے داموں پیاز بیچ رہی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Indresh Kumar Raises Questions: سونیا گاندھی کے الزامات احمقانہ اور نامناسب… راہل اور اکھلیش کو بھی عقل و سمجھ عطا ہو: اندریش کمار

اندریش کمار نے سونیا گاندھی کی کتاب پر اٹھائے سوالات، راہل گاندھی پر بھی تنقید،…

46 minutes ago

PM Modi Meets Vice President: وزیر اعظم مودی نے نائب صدر جمہوریہ سے کی ملاقات، اہل وطن کو دی دیوالی کی مبارک باد

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز دیوالی سے پہلے اہل وطن کو روشنی…

1 hour ago

Amit Shah’s Meeting: امت شاہ نے وزارت داخلہ کے مختلف محکموں کے ساتھ میٹنگ کی، ریاست سے متعلق امور پر کیا تبادلہ خیال

امت شاہ کا یہ دورہ دیوالی اور گجراتی نئے سال کی تقریبات کے دوران ہو…

1 hour ago