سری نگر: جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں پیر کے روز سیکورٹی فورسز کے ساتھ جاری تصادم میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا۔ حکام نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع ملنے کے بعد، سیکورٹی فورسز نے پیر کی صبح بانڈی پورہ ضلع کے آراگام گاؤں کو گھیرے میں لے لیا۔
انہوں نے کہا، “سیکیورٹی فورسز نے چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں کو گھیرے میں لے لیا، جس کے بعد انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ اب تک انکاؤنٹر میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ہے۔ مارے گئے ملی ٹینٹ کی شناخت کی جا رہی ہے۔ علاقے میں آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔”
بتا دیں کہ اس سے قبل گاؤں میں علی الصبح کچھ گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔ حکام نے بتایا کہ “اس کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کر دی۔ علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران کچھ دیر بعد فائرنگ رک گئی۔”
سی ڈی ایس کریں گے اہم میٹنگ
جموں خطہ میں یکے بعد دیگرے دہشت گردی کے چار واقعات کے بعد چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان آج جموں میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ وہ نگروٹا میں وائٹ نائٹ کور کے ساتھ اہم میٹنگوں کی صدارت بھی کر سکتے ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز سیکورٹی فورسز کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دہشت گردی کو کچلنے اور ہموار، محفوظ اور واقعات سے پاک امرناتھ یاترا کو یقینی بنانے کی ہدایت دی تھی۔ مرکز کی سخت ہدایات کے مد نظر سیکورٹی فورسز کی جانب سے آنے والے دنوں میں جموں و کشمیر میں ملی ٹینٹوں اور ان کے حامیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کرنے کی امید ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…