نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کے روز ہم وطنوں بالخصوص ملک اور بیرون ملک مقیم مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور سب سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سماج میں ہم آہنگی اور اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کی۔
ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ “تمام اہل وطن، خاص طور پر ملک اور بیرون ملک مقیم مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عید الاضحیٰ مبارک ہو! ایثار و قربانی کا یہ تہوار ہمیں اپنی خوشحالی کو سب کے ساتھ خاص طور سے ضرورت مندوں کے ساتھ بانٹنے کا پیغام دیتا ہے۔ آئیے اس موقع پر ہم سب مل کر تمام ہم وطنوں بالخصوص محروم طبقات کے مفاد میں کام کرنے کا عہد کریں۔
وہیں، اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پی ایم مودی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا، “عید الاضحیٰ مبارک ہو۔ دعا ہے کہ یہ خاص موقع ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی اور یکجہتی کے بندھن کو مزید مضبوط کرے۔ ہر کوئی خوش اور صحت مند ہو۔”
کیوں منائی جاتی ہے عید الاضحی
دنیا بھر کے مسلمان عید الاضحی کے موقع پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی تاریخی قربانی کی یاد میں جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام اللہ کے پیارے اور مقرب تھے۔ ان کے بیٹے کا نام اسماعیل تھا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خواب میں دیکھا کہ وہ اپنے بیٹے اسماعیل کو ذبح کر رہے ہیں۔ یہ خواب انہوں نے کئی دنوں تک دیکھا۔ اس کے بعد وہ سمجھ گئے کہ اللہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے پیارے بیٹے اسماعیل کی قربانی دیں۔
اس کے بعد اگلے دن وہ اپنے پیارے بیٹے کو قربانی کے لیے ایک ویران جگہ لے گئے۔ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے بیٹے کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر قربان کرنے کی کوشش کر رہے تھے تو اللہ تعالیٰ نے دنبہ پیش کیا۔ ان کے بیٹے کی جگہ دنبہ ذبح ہو گیا۔ اس کے بعد سے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔ اس کے بعد سے مسلمان عیدالاضحی پر جانور ذبح کرتے ہیں۔ یہ مقدس حج کے اختتام کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
بتا دیں کہ اسلامی کیلنڈر کے مطابق 10 ذو الحجہ کو عید الاضحی منائی جاتی ہے اور اس بار 17 جون یعنی آج 10 ذو الحجہ کی تاریخ ہے۔ یہ ایک اہم مذہبی تہوار ہے جہاں مسلمان جانوروں کی قربانی کرکے حضرت ابراہیم کی خدا کی اطاعت کی یاد مناتے ہیں۔ ان قربانیوں کا گوشت روایتی طور پر خاندانوں، غریبوں اور مستحقین کے درماین بانٹ دیا جاتا ہے۔ حضرت ابراہیمی کی کہانی سے جڑی روایت میں عید کی تقریبات کے دوران تین دنوں تک جانوروں کی قربانی شامل ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…