بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ہفتہ کے روزنئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کو سراہتے ہوئے کہا کہ ”ہمارے آئین ک بنائے رکھنے والوں کے لئے ایک شاندار نیا گھر“۔ شاہ رخ خان نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی ویڈیو پوسٹ کی، جسے وزیراعظم نریندرمودی نے سب سے پہلے اپنے وائس اوور کے ساتھ شیئر کیا تھا۔
26 مئی کو وزیراعظم مودی نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا، جس میں نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی جھلک دکھاتے ہوئے ویڈیو ٹوئٹ کیا تھا۔ شاہ رخ خان نے 2004 کی حب الوطنی فلم ملک کے بیک گراؤنڈ اسکور کے ساتھ اپنے وائس اوور کے ساتھ ویڈیو کو ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں نے اہم کردارنبھایا تھا۔
وزیراعظم مودی نے بالی ووڈ اسٹاراکشے کمار کے پارلیمنٹ ہاؤس سے متعلق ویڈیو بھی شیئر کیا۔
اتوارکے روزنئے پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب سے کچھ گھنٹے پہلے وزیر اعظم مودی نے کئی پوسٹ کو ری ٹوئٹ کیا۔ ویڈیو کو شروعات میں 26 مئی کو وزیراعظم مودی کے ذریعہ شیئر کیا گیا تھا، جس میں لوگوں کو اپنا وائس اوور جوڑنے کے لئے ترغیب دی گئی تھی اوراسے ری ٹوئٹ کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
حالانکہ کانگریس، شیوسینا (یو بی ٹی)، عام آدمی پارٹی، ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) اور جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) سمیت 20 سے زیادہ اپوزیشن جماعتوں نے تقریب کا بائیکاٹ کیا ہے۔
اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کا بائیکاٹ کیا
نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر تقریباً 20 سیاسی جماعتوں نے بائیکاٹ کیا۔ بائیکاٹ کرنے والی جماعتوں کے مطابق، صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو پوری طرح سے درکنارکرتے ہوئے نئے پارلیمنٹ کا افتتاح وزیراعظم مودی کے ذریعہ کرنے کا فیصلہ نہ صرف توہین ہے بلکہ ہماری جمہوریت پر حملہ ہے۔ واضح رہے کہ اس نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں 1,272 اراکین کے بیٹھنے کی صلاحیت ہے۔ نئی سہ رخی شکل کی عمارت، جو سنٹرل وسٹا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا مرکزہے، ایک آئینی ہال کی خصوصیات ہے اوراسے معذورافراد کے لئے قابل رسائی اورانہیں شامل کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کمپلیکس میں ایک مرکزی لاؤنج ایریا بھی شامل ہے، جو کشادہ کھلے صحن کی تکمیل کرتا ہے۔
یہ پہل وزیر اعظم نریندر مودی کی تجویز کے مطابق ہے، جو انہوں نے ستمبر…
منی پور سے بی جے پی کی خاتون راجیہ سبھا ایم پی ایس۔ فانگنون کونیاک…
وزیر خوراک پرہلاد جوشی نے بدھ کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ، شوگر ملوں نے 2024-25…
اس کا اطلاق 2028 میں کھیلے جانے والے خواتین کے T20 ورلڈ کپ پر بھی…
ہندوستان کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر 2024 میں بے مثال رفتار حاصل کرنے کے لیے تیار…
NIPL، نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (NPCI) کا ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ، UPI کو…