قومی

Arvind Kejriwal News: وزیر اعلی کیجریوال کو ضمانت ملنے پر راگھو چڈھا نے کہا – ‘ملک کے لوگوں کی آنکھیں…’

 وزیراعلی اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے پر عام آدمی پارٹی  لیڈر راگھو چڈھا نے کہا کہ  ملک  کے لوگوں کی آنکھیں خوشی سے نم ہیں، ان کے بھائی، ان کے بیٹے اروند کیجریوال آج شام جیل سے باہر آنے والے ہیں۔ کیجریوال رہا ہو جائیں گے۔ جمہوریت کے تحفظ پر سپریم کورٹ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ انقلاب زندہ باد، اروند کیجریوال زندہ باد!

آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے اس کا اشارہ دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنے کو کہا ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان کی ضمانت کی مخالفت کی تھی۔ ای ڈی نے کہا تھا کہ ایک سیاست دان ایک عام شہری کے مقابلے میں کسی مراعات کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ اگر وہ جرم کرتا ہے تو اسے دوسرے شہریوں کی طرح گرفتار اور حراست میں لیا جا سکتا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ای ڈی نے 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔

عدالت نے وزیراعلی کیجریوال کو ایسے وقت میں عبوری ضمانت دی ہے جب دہلی اور پنجاب میں لوک سبھا انتخابات ہونے والے ہیں۔ پارٹی کے لیے یہ بڑی راحت کی بات ہے جب ان کا سب سے بڑا لیڈر جیل سے باہر آئے گا۔

پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ وزیراعلی کیجریوال اس وقت تہاڑ جیل میں بند ہیں اور کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کے آج ہی جیل سے باہر آنے کی امید ہے۔

عام آدمی پارٹی کے سبھی لیڈر سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔ دہلی کی تمام سات لوک سبھا سیٹوں پر 25 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔ پنجاب میں آخری مرحلے میں یکم جون کو تمام 13 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس اتحاد کے تحت الیکشن لڑ رہے ہیں۔ جہاں عام آدمی پارٹی چار سیٹوں پر لڑ رہی ہے، وہیں کانگریس کو تین سیٹیں ملی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

15 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

41 minutes ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

56 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

1 hour ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

2 hours ago