قومی

Arvind Kejriwal Bail: اروند کیجریوال کو ملی عبوری ضمانت، راہل کے ساتھ تصویر شیئر کرنے کے بعد اکھلیش یادو نے کہا- سچ کی ایک اور جیت

سپریم کورٹ نے جمعہ کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر تشہیری مہم چلانے کے لیے یکم جون تک عبوری ضمانت دے دی۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے کہا کہ مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی اور واپس جیل جانا ہوگا۔

کیجریوال کو عبوری ضمانت ملنے کے بعد، سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا – دہلی کے مقبول وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت سچائی کی ایک اور جیت ہے۔ ‘انڈیا الائنس’ کی طاقت اور انڈیا اتحاد کے عوام کو بی جے پی کی تانا شاہی طرزحکمرانی  سے نجات دلانے والا ہے۔ آئیے متحد ہو کر ووٹ دینے کا عہد کریں!

تاہم بنچ نے کجریوال کے وکیل ابھیشیک سنگھوی کی اس درخواست کو قبول نہیں کیا کہ انہیں 4 جون کو ووٹوں کی گنتی کے ایک دن بعد 5 جون تک عبوری ضمانت دی جائے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انتخابی مہم کی بنیاد پر کیجریوال کو عبوری ضمانت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت میں کہا کہ ایسی کوئی نظیر نہیں ہے۔

عدالت نے کہا کہ کیجریوال کو 21 دنوں کے لیے عبوری ضمانت دینے سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ عدالت عظمیٰ کیجریوال کی اس درخواست پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کے گزشتہ ماہ اس کیس میں ان کی گرفتاری کو برقرار رکھنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

1 hour ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

1 hour ago