بھارت ایکسپریس–
نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ اس بار اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ خود الیکشن لڑیں گے اور جب ریاست کا درجہ ملے گا تو وہ سیٹ خالی کر دیں گے اور پھر عمر اسی سیٹ سے انتخابی مقابلہ آرائی کریں گے۔
اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان پر فاروق عبداللہ نے کہا، “یہ بہت مسرت کا دن ہے۔ کل یوم آزادی تھا اور آج خوشی کا دن ہے جس کا الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے۔ انتخابات تین مراحل میں ہوں گے۔
فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ افسران کا راتوں رات تبادلہ کیا گیا ، اس کا مطلب ہے کہ انہیں معلوم تھا کہ الیکشن ہونے والے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ الیکشن کمیشن یہ بھی دیکھے کہ ان افسران کا تبادلہ کیوں کیا گیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’قبل از وقت انتخابات ایک اچھی علامت ہے، اب پتہ چلے گا کہ کون تیار تھا اور کون تیار نہیں، یہ پارٹی فیصلہ کرے گی کہ ہم کہاں سے الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے جتنی جلدی بارش نہیں آئے گی اس قبل ہمارے امیدواروں کی فہرست آجائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے آپ جموں کے لوگوں سے پوچھیں کہ 370 کی منسوخی کے بعد انہیں کیا نقصان پہنچا۔ یہ صرف نیشنل کانفرنس کا مطالبہ نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں اصرار ہے ۔
فاروق عبداللہ نے یہ بھی کہا، “ہم ہمیشہ یہ مانتے ہیں کہ خواتین کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔ ہم نے پارلیمنٹ میں بھی خواتین کے لیے لڑائی لڑی ہے۔ ہم اس لڑائی کو جاری رکھیں گے۔ بی جے پی صرف بڑے بڑے دعوے کرتی ہے۔”
آپ کو بتا دیں کہ جمعہ (16 اگست) کو الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ جموں و کشمیر کی 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے تین مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ انتخابات کا پہلا مرحلہ 18 ستمبر، دوسرا مرحلہ 25 ستمبر اور تیسرا مرحلہ یکم اکتوبر کو ہوگا۔ نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس–
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…