-بھارت ایکسپریس
Delhi Police: دارالحکومت دہلی میں لڑکی کے ساتھ انتہائی خوفناک اور شرمسار کرنے والے معاملے نے ہر کسی کو حیران کردیا ہے۔ یہ معاملہ اب بہت گرم ہوگیا ہے۔ وہیں دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اس معاملے پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ وہی اب دہلی پولیس کی طرف سے بیان جاری کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سی پی ساگر پریت ہڈا نے پریس کانفرنس کی ہے۔ انہوں نے بتایا، ‘پولیس نے الگ الگ دفعات میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ ابھی تک پانچ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہیں اس معاملے میں فورنسک ٹیم کی مدد لی جارہی ہے۔ جانچ کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیس مسلسل متاثرہ کی فیملی کے رابطے میں ہے’۔
اسپیشل سی پی ساگر پریت ہڈا نے مزید بتایا کہ سبھی ملزمین کو تین دنوں کی ریمانڈ میں لیا گیا ہے۔ پولیس جلد از جلد جانچ پوری کرکے چارج شیٹ داخل کرے گی۔ سبھی ثبوتوں کو جمع کرکے ملزمین کو سخت سے سخت سزا دلائی جائے گی۔
لڑکی کو 10 سے 12 کلو میٹر تک کار سے گھسیٹا گیا
اسپیشل سی پی نے یہ بھی بتایا کہ لڑکی کو 10 سے 12 کلو میٹر تک کار سے گھسیٹا گیا۔ موڑ آنے کی وجہ سے لڑکی کی باڈی کار سے الگ ہوئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمین کے نشے میں ہونے کی جانچ کے لئے میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ ساگر پریت ہڈا نے مزید کہا کہ میڈیکل رپورٹ، فورنسک اور لیگل ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر بھی کارروائی ہوگی۔ متاثرہ فیملی کو جانچ کی پوری جانکاری دی جارہی ہے۔ ملزمین پر دفعہ 279, 304, 120 بی کے تحت معاملہ درج کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Dubai: شراب سے متعلق یو اے ای حکومت کا بڑا فیصلہ، ماہ رمضان میں شراب فروختگی کے بعد اب ٹیکس میں بھی رعایت
کل آئے گی پوسٹ مارٹم رپورٹ
پولیس نے بتایا کہ دیپک کھنہ نام کا شخص کارچلا رہا تھا۔ وہ گرامین سیوا میں کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کار میں امت کھنہ، کرشنا، منوج اور متھن بیٹھے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈیجیٹل ثبوت کی ٹائم لائن بنائیں گے۔ اس کی بنیاد پر پتہ لگا پائیں گے کہ ملزم کہاں سے آئے تھے اور کہاں جا رہے تھے۔ وہیں دہلی پولیس نے یہ بھی کہا کہ کل پوسٹ مارٹم رپورٹ آجائے گی۔ ہم وہ بھی شیئر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: IMF: گزشتہ سال عالمی معیشت کا تقریباً تیسرا حصہ کساد بازاری کی لپیٹ میں رہے گا
جائے حادثہ پر پہنچی فورنسک سائنس لیباریٹری کی ٹیم
واضح رہے کہ دہلی پولیس نےعدالت سے پانچ دنوں کی حراست کے لئے گزارش کی تھی، لیکن عدالت نے معاملے میں آگے کی جانچ کے لئے صرف تین دن کی ریمانڈ کی اجازت دی تھی۔ وہیں اطلاعات کے مطابق، فورنسک سائنس لیباریٹری، روہنی کی پانچ رکنی ٹیم بھی اس مقام کا جائزہ لینے کے لئے سلطان پوری کے لئے روانہ ہوگئی ہے، جہاں لڑکی کی لاش ملی تھی۔
بھینس کے گوشت، ڈیری اور پولٹری مصنوعات کی برآمدات مالی سال 24 کی اسی مدت…
پی ایس ایس کے تحت مختص فنڈ کا مقصد کسانوں کی مدد کے لیے استعمال…
پولیس نے بتایا کہ حادثہ سندھنور کے ارگنمارا کیمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو…
ہندوستان کی کافی بنیادی طور پر ماحولیاتی لحاظ سے امیر مغربی اور مشرقی گھاٹوں میں…
ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور…
حکومت نے رواں مالی سال اپریل تا ستمبر کے دوران چھ شعبوں بشمول الیکٹرانکس اور…