بین الاقوامی

Dubai: شراب سے متعلق یو اے ای حکومت کا بڑا فیصلہ، ماہ رمضان میں شراب فروختگی کے بعد اب ٹیکس میں بھی رعایت

Dubai: دبئی میں شراب فروخت کئے جانے سے متعلق متحدہ عرب امارات (یواے ای) کی حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ یواے ای حکومت نے اب شراب پینے والوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ حکومت نے اب شراب فروخت کرنے پر 30  فیصد ٹیکس کم کردیا ہے۔ ساتھ ہی شراب لائسنس کے لئے لے جانے والی فیس کو بھی ختم کردیا ہے۔ یعنی کہ اب شراب لائسنس لینے پر کوئی فیس نہیں دینی ہوگی۔ خبروں کے مطابق، یو اے ای حکومت نے شاہی خداندان کے حکم پر یہ فیصلہ کیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ شاہی المختوم فیملی کے اس فیصلے کی مدد سے دبئی میں ٹورازم  کو فروغ ملے گا۔ ایسے میں ہندوستان سے دبئی جانے والے شراب مداحوں کے لئے یہ اچھی خبر ہے۔ حکومت کا یہ فیصلہ دبئی جانے کا پلان بنانے والوں کو جاذب کرسکتا ہے۔ نئے سال سے شراب فروخت کرنے سے متعلق یہ ضابطہ نافذ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: IMF: گزشتہ سال عالمی معیشت کا تقریباً تیسرا حصہ کساد بازاری کی لپیٹ میں رہے گا

ماہ رمضان میں شراب کی ہوم ڈیلیوری شروع

یو اے ای حکومت سے متعلق دبئی کے شراب خوردہ فروش (ریٹیلرس) کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے۔ دونوں ریٹیلرس کی طرف سے جانکاری دیتے ہوئے کہا گیا کہ دبئی میں شراب پر لگنے والے ٹیکس کو کتم کردیا گیا ہے۔ دبئی میں شراب سے متعلق گزشتہ دنوں کئی اہم فیصلے لئے گئے ہیں۔ اس سے پہلے ماہ رمضان میں شراب فروخت کرنے اور کورونا بحران میں لاک ڈاون کے دوران شراب کی ہوم ڈیلیوری بھی شروع کردی تھی۔ حکومت کی طرف سے ہر طریقے سے سیاحوں کو متوجہ کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ کیونکہ یو اے ای جیسے ممالک میں شراب سے متعلق اس طرح کے فیصلے بڑے تصور کئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: UP Nikay Chunav: ‘پہلے ریزرویشن کے لئے جدوجہد کی، اب بچانے کے لئے سڑک پر اتریں گے’شیوپال یادو کا بی جے پی پر بڑا الزام

سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لئے لیا گیا فیصلہ

دبئی کی معیشت میں باہر سے اآنے والے لوگوں کا اہم تعاون ہے۔ اسی وجہ سے دبئی میں شراب فروخت کئے جانے سے وہاں کی معیشت میں کافی فرق پڑتا ہے۔ وہیں دبئی گھومنے کے لئے کافی بڑی تعداد میں سیاح جاتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ حکومت کا یہ فیصلہ بھی سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لئے ہی کیا گیا ہے، جس کا فائدہ بھی حکومت کو مل سکتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

6 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

7 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

7 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

8 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

8 hours ago