عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو عدالت سے بڑی راحت ملی ہے۔ دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے ان کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے۔ عدالت نے امانت اللہ کو بھی پولیس تفتیش میں شامل ہونے کو کہا ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے پیش ہونے وکیل نے کہا کہ اس وقت تک امانت اللہ کو مگتعلقہ علاقے سے باہر نکال جانا چاہیے کیونکہ امن و امان کی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔
اس پر امانت اللہ خان کے وکیل نے کہا کہ وہ وہاں کے رکن اسمبلی ہیں اوراس حلقہ کے رہائشی بھی ہیں ۔ وہ وہاں سے کیسے دور جاسکتے ہیں ؟ امانت اللہ خان نے راؤز ایونیو کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے یہ سوال کیا تھا کہ آپ اتنے دنوں سے کیا کر رہے تھے؟ پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کرنے میں اتنی تاخیر کیوں ہوئی؟ امانت اللہ پر سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کا الزام ہے۔ انہوں نے گرفتار شدہ شخص کو فرار ہونے میں مدد کی۔
کیا ہے سارا معاملہ؟
پیر کو دہلی پولیس نے امانت اللہ خان کے خلاف جامعہ نگر میں پولیس ٹیم پر حملہ سلسلے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ پولیس نے کہا کہ ایم ایل اے کی قیادت میں ہجوم نے قتل کی کوشش کے ایک ملزم کو حراست سے فرار ہونے میں مدد کی۔ ایک سینئر پولیس افسرنے بتایا کہ مبینہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے شہباز خان نامی ملزم کو گرفتار کر نے کو شش کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران امانت اللہ خان کے حامیوں کی پولیس ٹیم سے مبینہ طورپر جھڑپ ہوئی اور شہباز فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
بھارت ایکسپریس۔
کیون رڈ نے کہا - ڈونلڈ ٹرمپ کے دل میں وزیر اعظم نریندر مودی کے…
17 اکتوبر کو جب سرسید احمد خاں کو یاد کیا جائے تو ان کے اس…
گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…
ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹو نظام کے ذریعے مویشی…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی کے تحت جموں و کشمیر سے…