قومی

Azam Khan and his son get bail: اعظم خان اور ان کے بیٹے کو ’سپریم‘ ریلیف، مشین چوری کیس میں ملی ضمانت

نئی دہلی: اتر پردیش کے سابق وزیر اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کو جمعرات کے روز سپریم کورٹ نے بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے دونوں کو ایک اہم کیس میں ضمانت دے دی۔ یہ معاملہ سڑک صاف کرنے والی مشین کی چوری کے الزام سے متعلق ہے۔

بتا دیں کہ اس سے پہلے الہ آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے میں ان دونوں کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ان کی ضمانت عرضی پر سماعت کی اور انہیں راحت دے دی۔

سال 2022 میں اعظم خان، ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان اور دیگر لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے رام پور ضلع کے نگر پالیکا پریشد کے ذریعہ خریدی گئی سڑک صاف کرنے کی مشین چوری کر لی تھی۔ اس کے بعد یہ مشین رام پور میں واقع خان کی جوہر یونیورسٹی سے برآمد ہوئی تھی۔

آپ کو بتا دیں کہ اس معاملے میں 21 ستمبر کو الہ آباد ہائی کورٹ نے اعظم خان اور ان کے بیٹے کی ضمانت عرضی مسترد کر دی تھی۔ یہ حکم الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سمیت گوپال کی سنگل بنچ نے دیا تھا۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ اعظم خان اور ان کے بیٹے کے لیے اہم ہے، کیونکہ الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد سپریم کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Iran shoots down US military drone: ایران کا بڑا دعویٰ، 24 گھنٹے میں آبنائے ہرمز میں 3 امریکی ڈرون مار گرائے

ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون کو ایران کے…

2 hours ago

Sepehran Airlines Boeing 737: اڑان کے بعد طیارے کا ٹائر ہوا ٹائر ہوا الگ، مسافروں میں خوف و ہراس

شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…

3 hours ago

Mecca Drone Attack: مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا حوثی ڈرون، باغیوں نے مکہ پر حملے سے کیا انکار

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…

3 hours ago