بھارت ایکسپریس۔
Nuh VHP Shobha Yatra: ہریانہ کے نوح میں گزشتہ ماہ ہوئے تشدد کے بعد وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ برج منڈل جل ابھیشیک یاترا کو پورا کیا جائے گا۔ حالانکہ وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹر نے اس کی اجازت نہیں دی ہے۔ اس کے بعد بھی ہندو سماج کی طرف سے شوبھا یاترا کو نکالنے کے لئے کہا گیا ہے۔
نیوزایجنسی اے این آئی کے ساتھ ہوئی بات چیت میں وی ایچ پی کے ترجمان ونود بنسل نے کہا، ”ہم لوگ ادھوری یاترا کو پورا کریں گے۔ سماج کے ساتھ وشو ہندو پریشد کھڑا ہے۔“ انہوں نے کہا کہ ”آج ساون مہینے کا آخری پیرہے، سادھوؤں کے آشیرواد سے ہم ”جل ابھیشیک“ کررہے ہیں۔“ انہوں نے مزید کہا، ”آج ہمارے لیڈر(آلوک کمار) نلہرمندرپہنچنے والے ہیں اوروہاں جل ابھیشیک کریں گے۔ ہندو سماج کے نمائندے ان کے ساتھ ہوں گے۔ حکومت اورجی-20 کی تیاریوں کی مشکلات کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہم نے یاترا کو علامتی طور پورا کرنے کا فیصلہ لیا۔“
دوسری جانب انتظامیہ نے ریاستی پولیس کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے اورسیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ضلع کے اسکول، کالج اوربینک سمیت سبھی تعلیمی اداروں کو بند رکھا گیا ہے۔ وی ایچ پی کی یاترا پراے ڈی ڈی، لاء اینڈ آرڈرممتا سنگھ نے کہا، ”ہم نے کسی بھی طرح کی یاترا یا گروپ موومنٹ کے لئے منع کردیا ہے۔ انٹرنیٹ خدمات بند کردی گئی ہیں۔ جانچ چل رہی ہے۔ 250 سے زیادہ ملزمین کی پہچان کرکے انہیں گرفتارکرلیا گیا ہے۔“
انہوں نے مزید کہا، ”چارایس آئی ٹی تکنیکی شواہد کی بنیاد پر جانچ کر رہی ہے۔ جو بھی سوشل میڈیا کے ذریعہ مشتعل کرنے کی کوشش کرے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اوران کے اکاؤنٹ (سوشل میڈیا) بلاک کر دیئے جائیں گے۔“
اس کے علاوہ ریوانی جنوبی رینج کے آئی جی رینج کے آئی جی راجیندر نے کہا، ”مقامی اورریاستی انتظامیہ نے (شوبھا یاترا کے لئے) اجازت دینے سے انکارکردیا ہے۔ لاء اینڈ آرڈر کے لئے علاقے میں سیکورٹی کی تعیناتی کی گئی ہے۔ علاقے میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ میں لوگوں سے آپسی سمجھ کے ذریعہ سے پُرامن ماحول بنائے رکھنے کی اپیل کروں گا۔“
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…