Categories: قومی

Nuh Violence: “صورتحال اب بھی سنگین اور کشیدہ”، ہریانہ حکومت نے ضلع نوح میں انٹرنیٹ سروس بند کو بڑھایا

Nuh Violence: صورتحال کو سنگین اور کشیدہ قرار دیتے ہوئے ہریانہ حکومت نے ریاست کے نوح ضلع میں انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات کی معطلی کو 13 اگست تک بڑھا دیا ہے۔ ضلع نوح میں پہلے 8 اگست اور پھر 11 اگست تک انٹرنیٹ پر پابندی لگائی گئی تھی۔ صورتحال اب بھی مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئی ہے۔ حکومتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے اور ضلع میں حالات اب بھی سنگین اور کشیدہ ہیں۔

ہریانہ کے ہوم سکریٹری نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، “میرا ماننا ہے کہ انٹرنیٹ کے غلط استعمال کی وجہ سے نوح ضلع میں اشتعال انگیز چیزیں گردش کر سکتی ہیں۔ اس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

اشتعال انگیز پوسٹ پر ٹیلی ویژن اینکر گرفتار

اس سے قبل 11 اگست کو ایک نیوز چینل کے ایڈیٹر کو ہریانہ کے نوح اور آس پاس کے اضلاع میں فرقہ وارانہ تشدد سے متعلق سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹس کے لیے گرفتار کیا گیا۔

مکیش کمار کی گرفتاری کے بعد ٹی وی چینل نے اسے میڈیا کی آزادی پر حملہ قرار دیا اور ابتدا میں الزام لگایا کہ کچھ غنڈوں نے انہیں اغوا کیا ہے۔ حالانکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے سائبر کرائم، ایسٹ پولیس اسٹیشن نے گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Supreme Court On Hate Speech: نفرت انگیز تقریر ناقابل قبول، سپریم کورٹ نے مرکزی سرکار کو دی بڑی ہدایت

ضلع نوح میں اب تک ہو چکی ہے 59 ایف آئی آر درج

ضلع میں 59 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، جب کہ 31 جولائی کو وشو ہندو پریشد کے جلوس پر حملے کے بعد فرقہ وارانہ تشدد شروع ہونے کے بعد سے 218 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اگر ہم پورے ہریانہ کی بات کریں تو اب تک اس سلسلے میں کل 393 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 118 لوگوں کو احتیاطی تحویل میں لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ نوح، گروگرام، فرید آباد، پلول، ریواڑی، پانی پت، بھیوانی اور حصار میں 160 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

32 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

44 minutes ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

1 hour ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

2 hours ago