بین الاقوامی

Seven worshippers killed in northern Nigeria mosque collapse: نائیجیریا میں نماز جمعہ کے دوران مسجد کا ایک حصہ گرنے سے سات افراد جاں بحق، 23 زخمی

 نائیجیریا کی ریاست کدونا کے شہر زاریا (Zaria) میں نماز جمعہ کے دوران مسجد کا ایک حصہ گرنے سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ شمال مغربی نائیجیریا کی کدونا ریاست کے حکام نے یہ اطلاع دی۔

  جس وقت ‘جریا سینٹرل مسجد’ ایک حصہ  منہدم ہوا تھا اس وقت وہاں سینکڑوں لوگ نماز جمعہ کے لیے جمع تھے۔

ریاستی ہنگامی انتظامی ایجنسی نے کہا، “اس حادثہ میں تئیس افراد زخمی ہوئے اور انہیں فائر فائٹرز نے اسپتال میں داخل کیا ہے”۔

یہ مسجد  1830 کی دہائی میں تعمیر کی گئی تھی

ریاستی حکام نے بتایا کہ یہ مسجد 1830 کی دہائی میں بنائی گئی تھی۔نماز کے دوران مسجد کا ایک حصہ گرنے سے لوگ ملبے میں  دب گئے۔

کدونا کے گورنر اوبا ثانی نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے اور متاثرہ افراد کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔

حادثے کی تحقیقات کا حکم

کدونا کے گورنر اوبا ثانی نے حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اسے ایک ‘دل دہلا دینے والا واقعہ’ قرار دیتے ہوئے انہوں نے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کا وعدہ کیا۔ ان کے دفتر نے بتایا کہ ایک پیشگی ٹیم پہلے ہی ثریا میں موجود تھی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

12 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago