بھارت ایکسپریس۔
Nuh Violence News: نوح تشدد کے خطاب میں فیروزپوررکن اسمبلی مامن خان کو الگ الگ چار دنوں کی ریمانڈ کے بعد آج ضلع عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ آج مامن خان کو ایف آئی آر نمبر 137 میں پیش کیا گیا تھا۔ ایس آئی ٹی ٹیم نے مامن خان کو عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت میں پولیس الگ الگ چاردنوں کی ریمانڈ کے بعد نوح تشدد سے متعلق کسی طرح کے ثبوت مامن خان کے خلاف پیش نہیں کرسکی، جس کے بعد ضلع عدالت نے مامن خان کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ مامن خان کو14 ستمبرکو فیروزپورجھرکا سے گرفتار کیا گیا تھا۔
فیروزپورجھرکا سے کانگریس رکن اسمبلی مامن خان کے ایڈوکیٹ طاہر حسین دیولا نے کہا کہ آج مامن خان کو ضلع عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس کے ذریعہ مامن خان کے خلاف کوئی بھی ثبوت نوح تشدد سے متعلق نہیں ملے۔ وہیں سی جی ایم گجیندرسنگھ کی کورٹ نے انہیں 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مامن خان کو سیاسی سازش کے تحت پھنسایا جا رہا ہے۔ نوح تشدد سے متعلق کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اگرکوئی بھی شخص اس کی طرف سے دیئے گئے کسی بھی بیان پردستخط کرنے سے انکارکرتا ہے تواس کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 180 کے تحت سزا کا التزام ہے۔ اس دفعہ کے تحت اسے 3 ماہ تک قید ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھ اس دفعہ کے تحت ملزم کے خلاف 500 روپئے تک کے جرمانے کا بھی التزام ہے۔
ایس آئی ٹی کے افسران کا کہنا ہے کہ نوح تشدد میں پوچھ گچھ میں مامن خان نے کئی انکشاف کئے ہیں، لیکن تحریری طورپردستخط کرنے سے انکارکردیا۔ اس رویے سے گھنٹوں کی پوچھ گچھ رائیگاں ہوجاتی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ملزم نے سازش کے بارے میں پوری اورمناسب جانکاری نہیں دی۔ ایس آئی ٹی رکن اسمبلی مامن خان سے سی سی ٹی وی پرفساد برپا کرتے ہوئے پکڑے گئے لوگوں کے بارے میں جانکاری لینے کی کوشش کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…