بھارت ایکسپریس۔
ہریانہ کے نوح ضلع میں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر نگینہ علاقے کے امری گاؤں کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں ایک ڈیژل ٹینکرنے رولس رائس کارکو ٹکرماردی۔ ٹینکرٹکرانے کے بعد الٹ گیا۔ حادثے میں ٹینکرڈرائیوراورکلینرکی موقع پرہی موت ہوگئی جبکہ رولس رائس میں بیٹھی خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر پولیس اورفائر بریگیڈ کی ٹیم پہنچ گئی اورکافی کوشش کے بعد آگ پرقابوپالیا تاہم تب تک کارمکمل طورپرجل چکی تھی۔
حادثے میں کار جل گئی
موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی-ممبئی ہائی وے پرنگینہ تھانہ علاقے میں ایک تیزرفتاررولس رائس کارڈیزل ٹینکرسے ٹکرا گئی۔ جس میں ٹینکر بے قابو ہوکرالٹ گیا۔ ٹینکرالٹنے سے ڈرائیور اورکلینر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ وہیں گاڑی میں آگ لگ گئی۔ جس میں کارمیں سوارتین افراد جھلس گئے۔
کارمیں سوار زخمیوں کو گروگرام کے میدانتا میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حادثے کی جانکاری دیتے ہوئے اے ایس آئی اشوک کمار نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس مزید قانونی کارروائی میں مصروف ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آسٹریلیا دورے پر ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کی کارکردگی بالکل بھی اچھی نہیں…
اسرائیل کے تازہ ہوائی حملے میں ایک صحافی سمیت تقریباً 22 فلسطینیوں کی موت ہوگئی۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس پارٹی پوری طرح سے تیار ہے۔ پارٹی راہل گاندھی…
پرتشٹھا دوادشی کے نام سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کے لیے ہفتہ…
بی جے پی نے الیکشن کے اعلان سے قبل پہلی فہرست بھی 29 امیدواروں کی…
بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 22 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے…