NSA Ajit Doval and US Secretary of Defense Lloyd J. Austin: امریکہ کے دفاعی سکریٹری لائڈ آسٹن کا بھارت دورہ جاری ہے ۔ قومی راجدھانی دہلی پہنچنے پر ان کا زبردست انداز میں استقبال کیا گیا ۔ پھر ملاقات ومذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا جس میں پہلے پہل انہوں نے اپنے ہم منصب اور بھارت وزیردفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کے بعد انہوں نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے ملاقات کی اور اس دوران دونوں رہنماؤں نے صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے میری ٹائم، ملٹری اور ایرو اسپیس ڈومینز میں مخصوص ٹیکنالوجیز میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کی وسیع تر منتقلی، مشترکہ پروڈکشن اور انڈیا کے میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت اقدامات کے مطابق مقامی صلاحیتوں کی تعمیر پر بھی بات کی۔
اجیت ڈوبھال اور لائڈ آسٹن نے اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ مختلف خطوں- مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیاء اور ہند- بحرالکاہل کے ممالک اپنی قومی ترجیحات کے مطابق عمل کی آزادی کو برقرار رکھیں اور انہیں ناقص انتخاب پر مجبور نہ کیا جائے۔ دونوں رہنماوں نے سپلائی کے قابل اعتماد ذرائع، لچکدار سپلائی چینز اور صنعت سے صنعتی شراکت داری پر توجہ مرکوز کرنے پر اتفاق کیا۔
قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور امریکی دفاعی سیکرٹری نے آج اپنی میٹنگ میں پوری حکومتی کوششوں بشمول پبلک ٹو پبلک اور سماجی تعلقات کے ذریعے عالمی چیلنجوں کے تزویراتی نقطہ نظر پر زور دیا۔ میٹنگ کے دوران دونوں رہنماوں نے سیکورٹی صورتحال کا احاطہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے مزید نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے نئی حکمت عملی پر غور کیا گیا ،درمیان میں روس یوکرین جنگ اور چین کے توسیع پسندانہ منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…