نئی دہلی: بی جے پی کے نئے قومی صدر کے انتخاب کے لیے نامزدگی کا عمل پیر کے روز دہلی میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں باضابطہ طور پر شروع ہو گیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، موجودہ قومی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے کئی سینئر رہنما موجود تھے۔
مرکزی وزرا اور وزرائے اعلیٰ کی شرکت
نامزدگی کے آغاز کے موقع پر مرکزی وزیر نتن گڈکری، جی کشن ریڈی اور منوہر لال کھٹّر سمیت کئی مرکزی وزرا نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی پارٹی دفتر پہنچے، جن میں اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، ہریانہ کے وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی، راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما، اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، گوا کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت اور مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو شامل ہیں۔
نامزدگی کا شیڈول طے
پارٹی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق، نامزدگیاں دوپہر 2 بجے سے 4 بجے تک داخل کی جانی تھی، کاغذات نامزدگی کی جانچ 4 بجے سے 5 بجے تک ہوگی، جبکہ امیدواروں کو 5 بجے سے 6 بجے تک نام واپس لینے کا اختیار ہوگا۔ قومی انتخابی افسر شام 6:30 بجے ایک باضابطہ پریس بیان جاری کریں گے۔
نتن نبین مضبوط دعویدار
بی جے پی کے قومی ورکنگ صدر نتن نبین آج پارٹی کے اعلیٰ ترین عہدے کے لیے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کرچکے ہیں۔ 45 سالہ نتن نبین کو 14 دسمبر 2025 کو قومی ورکنگ صدر مقرر کیا گیا تھا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، انہیں جے پی نڈا کا جانشین بنایا جانا تقریباً طے مانا جا رہا ہے۔
بی جے پی میں قیادت کی تبدیلی
اگر نتن نبین قومی صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ بی جے پی کی تاریخ کے سب سے کم عمر قومی صدر ہوں گے۔ ان کی تقرری کو پارٹی میں ایک بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بی جے پی رواں اور آئندہ برس ہونے والے اہم انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…
آئی ٹی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت تجارتی یا سوشل…
وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی زندگی اور حکمرانی کے 25 سال مکمل ہونے پر…