نوئیڈا کے سیکٹر 39 پولیس اسٹیشن نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے موبائل ٹاورز سے قیمتی آلات چوری کرنے والے گروہ کے آٹھ ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی سیکٹر 97 کے قریب بختاور پور انڈرپاس کے پاس سروِس روڈ پر انجام دی گئی، جہاں ملزمان دو نیلی ’’ہُنڈائی اورا‘‘ کاروں میں سوار ہو کر پہنچے تھے۔
گرفتار افراد میں عابد، فاروق، فیضان، محمد کیف، ممتاز، محمد معین، استخار اور آیان شامل ہیں، جن کا پہلے بھی مجرمانہ ریکارڈ رہا ہے۔ ان کے قبضے سے 4 ریڈیو ریسیور یونٹس، 2 بنڈل کیبل، 1 ڈی سی ڈی بی باکس (انڈس ٹاور لمیٹڈ)، 2 ہنڈائی کاریں (ایک بغیر نمبر پلیٹ کی) اور متعدد اوزار برآمد کیے گئے۔ اس کے علاوہ دو دیسی ساختہ پستول اور کارتوس بھی قبضے میں لیے گئے۔
ایک آر یو یو یونٹ کے بدلے ملتے تھے 70 سے 80 ہزار
ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ گروہ دہلی، نوئیڈا، غازی آباد، گڑگاؤں سمیت NCR کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت وارداتیں کرتا تھا۔ دن میں ملزمان ٹاورز کی ریکی کرتے اور رات کو مخصوص ٹیمیں اوزاروں کے ساتھ ٹاورز پر چڑھ کر ریسیور یونٹس، بیٹریاں اور دیگر قیمتی آلات چرا لیتی تھیں۔ چوری شدہ سامان دہلی میں موجود ان کے ساتھی حاتم اور محسن کے ذریعے فروخت کیا جاتا تھا۔ ملزمان نے انکشاف کیا کہ ایک RRU یونٹ کے بدلے انھیں 70 سے 80 ہزار روپے تک مل جاتے تھے، جنھیں وہ آپس میں تقسیم کرتے تھے۔
گرفتار افراد میں سے کئی کے خلاف پہلے بھی ڈکیتی، اسلحہ ایکٹ، اقدامِ قتل اور دیگر سنگین مقدمات درج ہیں۔ خاص طور پر عابد، فاروق، فیضان، ممتاز اور کیف پر کئی تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…